مشرق وسطیٰ

پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کو مکمل فعال کرنا چاہتے ہیں، نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم

نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے اجلاس کے دوران پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے 35 ویں اجلاس کے منٹس کی منظوری دی

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 36 واں اجلاس منعقدہواجس میں ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن زاہدہ اظہر، پروفیسر ڈاکٹر محمود شوکت، پروفیسر ڈاکٹر غیاث الدین نبی طیب اور پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے بورڈ کے ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے اجلاس کے دوران پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے 35 ویں اجلاس کے منٹس کی منظوری دی۔اجلاس میں پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کی ری سٹرکچرنگ کیلئے پی سی ون کی منظوری کے علاوہ پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کا ایک نیا اکاؤنٹ کھولنے کی اجازت بھی دی گئی ہے۔
نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ حکومت پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے ذریعے ڈاکٹرز کو ہر سال کروڑوں روپوں کے بلا سود قرضے فراہم کر رہی ہے۔پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے ذریعے بلا سود قرضوں کی شرح میں واضح اضافہ لانے کیلئے مختلف شہروں میں روڈ شوز کئے جائیں گے۔ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کو مکمل فعال کرنا چاہتے ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button