وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا سی بی ڈی بلیوارڈکا تفصیلی دورہ،فلائی اوورکیلئے جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ،سست روی پر اظہارناراضگی
22 دن سے منصوبہ ٹائم لائن سے پیچھے ہے، فلائی اوور پراجیکٹ مکمل کیسے ہوگا، ایک ایک دن قیمتی ہے، مزید تاخیر کی گنجائش نہیں:محسن نقوی
لاہورپاکستان (نمائندہ وائس آف جرمنی):وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سی بی ڈی پنجاب بلیوارڈکا تفصیلی دورکیا اورمین بلیوارڈ اور والٹن روڈ ریلوے کراسنگ فلائی اوورپراجیکٹ پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔ وزیراعلی محسن نقوی نے پراجیکٹ کی تکمیل میں تاخیر پر اظہار تشویش کیا۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے تعمیراتی کام میں سست روی پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 22 روز ہو گئے ابھی تک منصوبہ ٹائم لائن سے پیچھے ہے، فلائی اوور پراجیکٹ مکمل کیسے ہوگا۔وزیراعلی نے کہا کہ ایشوز تھے تو مجھے بتاتے، منصوبے کو مکمل کرنے کے آثار نظر نہیں آ رہے۔ ایک ایک دن قیمتی ہے، مزید تاخیر کی کوئی گنجائش نہیں۔وزیراعلی محسن نقوی نے مزید کہا کہ لاہور برج کو ملانے والے پل پر بھی کام شروع نہیں کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے شہریوں کو آسان آمد و رفت کے لیے اس پراجیکٹ کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کا حکم دیا۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے منصوبے پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے منصوبے کی جلد تکمیل کے لئے تمام ضروری وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔ محسن نقوی نے کہا کہ سی بی ڈی پنجاب بلیوارڈ کلمہ چوک تا والٹن روڈ سی بی ڈی پنجاب، قائد ڈسٹرکٹ اور سی بی ڈی پنجاب باب ڈسٹرکٹ تک آسان رسائی دیگا۔ سی بی ڈی اور نیسپاک حکام نے منصوبے پر ہونے والی پیشرفت کے بارے میں بریفنگ د یتے ہوئے بتایا کہ سی بی ڈی پنجاب بلیورڈ والٹن روڈ ریلوے کراسنگ فلائی اوور کی 148 میں سے 130 پائلزمکمل کر لی گئی ہے۔ گرڈرز اور ایم ایس سی وال کی کاسٹنگ جاری ہے۔ والٹن روڈ ریلوے کراسنگ فلائی اوور کے گرڈرز کا 70 فیصد کام مکمل کر لیا گیا اور سی بی ڈی پنجاب بلیوارڈ کی100 فی صد سب بیس واٹر باونڈ اور ٹاپ بیس مکمل کر لی گئی ہے۔والٹن روڈ ریلوے کراسنگ فلائی اوور دو طرفہ تین لینز پر مشتمل ہوگا۔صوبائی وزراء عامر میر، اظفر علی ناصر، سیکرٹری ہاؤسنگ،کمشنر لاہور،سی سی پی او،ڈپٹی کمشنرلاہوراور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔