کاروبار

دس ہزار الیکٹرک بائیکس پنجاب میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ ابراہیم حسن مراد

تقریب میں چین کے قونصل جنرل ژاؤ شیریں، امریکہ کی قونصل جنرل کرسٹن کے ہاکنز ،مختلف صوبائی وزراء اور سیکرٹریز کے ہمراہ وزیراعلی پنجاب نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم حسن مراد نے کہا دس ہزار الیکٹرک بائیکس پنجاب میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
پنجاب بھر میں اڑھائی لاکھ تھری ویلرز غیر قانونی طور پر چل رہے تھے جنکو پنجاب بھر میں انکو رجسٹرڈ کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے الیکٹرک بائیکس رجسٹریشن کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے موقع پر کیا۔
تقریب میں چین کے قونصل جنرل ژاؤ شیریں، امریکہ کی قونصل جنرل کرسٹن کے ہاکنز ،مختلف صوبائی وزراء اور سیکرٹریز کے ہمراہ وزیراعلی پنجاب نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔صوبائی وزیر ابراہیم نے الیکٹرک رکشہ کی سواری کی اور نمائش دیکھی۔ تقریب سے اپنے خطاب میں کہا کہ
آج کا دن محکمہ ٹرانسپورٹ کے لیے تاریخی اہمیت رکھتا ہے۔آج سے ٹرانسپورٹ سیکٹر میں ایک انقلاب برپا ہوگا۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ ای رکشہ کے لیے سازگار کمپنی کا لائسنس جاری ہوگیا ہے جبکہ دس ہزار الیکٹرک بائیکس پنجاب میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ ابراہیم حسن مراد نے مزید کہا کہ تاریخ میں پہلی باربلا سود الیکٹرک موٹر بائیکس اور رکشے دیئے جائیں گے۔ پہلے مرحلے میں طلباو طالبات کو10ہزار الیکٹرک بائیکس بلاسود آسان شرائط پر دی جائیں گی۔ وزیراعلی پنجاب کے ہاتھوں صوبائی وزیر کو خصوصی شیلڈ بھی پیش کی گئی ۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button