مشرق وسطیٰ
کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس کو پڈعیدن کےقریب معمولی حادثے کا شکار
ڈرائیور نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹرین کی رفتار کم کرکے روک اور ٹرین ایک بڑے حادثہ سے بچا لیا
کراچی سے لاہور جانیوالی 27 اپ شالیمار ایکسپریس پڈعیدن کے قریب بڑے حادثہ سے بال بال بچ گئی۔ مسافروں میں شدید خوف وہراس ۔ شالیمار ایکسپریس جب پڈعیدن کے قریب کوٹ لالو ریلوے کی حدود میں پہنچی تو ٹرین کی بوگی کوچ نمبر 3 کے نیچے لگے ویل ٹائر کی ٹرالی باکس دھماکہ کے ساتھ اچانک ٹوٹ گئی جس پر ٹرین ڈرائیور نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹرین کی رفتار کم کرکے روک اور ٹرین ایک بڑے حادثہ سے بچا لیا۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی SHO ریلوے پڈعیدن نور محمد راجپر۔ اسٹیشن۔ماسٹر عبدالحکیم مری ۔ SMI غلام۔حسین راجپر پولیس نفری اور مکنیکل اسٹاف کے ہمراہ جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور حادثہ کا شکار کوچ نمبر 3 کو مزکورہ ٹرین سے کاٹ کر الگ کردیا گیا اور ٹرین کو پنجاب کیلئے روانہ کردیاگیا