
پاکستان میں دوسرے ٹک ٹاک کریئیٹرز ایوارڈزکے ساتھ #YearOnTikTok کا بھرپورجشن
ٹک ٹاک نے دوسرے کریئیٹر ایوارڈز کے ذریعے پاکستانی کریئیٹرز کمیونٹی، ٹاپ ویڈیوز، سال کے سرفہرست ٹرینڈز اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کریئیٹرز کو ایوارڈز سے نوازا ۔
پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): ٹک ٹاک نے سال کے اختتام کو یادگار بناتے ہوئے پاکستانی کریئیٹرز کمیونٹی کے لیے Year on TikTok 2023 کے نام سے شاندارتقریب کا انعقاد کیا ۔ لاہور میں منعقدہ تقریب میں کمیونٹی، تخلیقی صلاحیت اور کریئیٹرز کی خوداظہاری کا جشن بھی منایا گیااور ٹک ٹاک نے دوسرے کریئیٹر ایوارڈز کے ذریعے پاکستانی کریئیٹرز کمیونٹی، ٹاپ ویڈیوز، سال کے سرفہرست ٹرینڈز اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کریئیٹرز کو ایوارڈز سے نوازا ۔
ٹک ٹاک ایک ایسی جگہ ہے جہاں کریئیٹرز اپنا ٹیلنٹ، تخلیقی صلاحیت اور دلچسپیوں میں کمیونٹی کو شریک کرتے ہیں اور ثقافتی تحریک کے اجراء میں مدد کے ساتھ، پلیٹ فارم پر، معاشرے کو درپیش مسائل کے بارے میں آگاہی میں اضافہ بھی کرتے ہیں۔ ایونٹ کے دوران ٹک ٹاک نے متاثر کن کارکردگی پر کریئیٹرزسراہا گیا جبکہ انٹرٹینمنٹ، لائف اسٹائل اور اسپورٹس سمیت 10 مختلف کیٹگریز میں ونرز کا اعلان کیا گیا اور ساتھ ہی ٹاپ کریئیٹرز آف دی ایئر کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ کریئیٹرز کو یہ ایوارڈزاپنے آڈئینس کو انگیج کرنے کی صلاحیت اور ثقافتی تحریکوں کی شروعات کرنے کے لیے دیا گیاجنہوں نے ٹک ٹاک سے شروعات کی اورپوری دنیا کو اپنا گرویدہ بنا لیا۔
ایک تفریحی پلیٹ کے طور پر، #YearOnTikTok ایونٹ کے دوران معروف کانٹینٹ کریئیٹرز رامس علی اور علی آفتاب سعید نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور مہمانوں سے خوب داد سمیٹی، دونوں کریئیٹرز نے ٹک ٹاک کا پلیٹ فارم استعمال کرتے ہوئے اپنے ٹیلنٹ کی بدولت بڑے پیمانے پراپنا نام بنایا ۔تقریب کے آخر میں پاکستان کے میوزک آئیکن معروف سنگر عاصم اظہر کی سحر انگیز پرفارمنس نے تقریب میں چار چاند لگادیئے، عاصم اظہر کے گانوں نے پاکستان میں ٹک ٹک پر بھی مقبولیت کے ریکارڈ بنائے۔
ایونٹ کے اس حوالے سے ٹک ٹاک کے ہیڈ آف کانٹینٹ آپریشنزاینڈ مارکیٹنگ برائے پاکستان ، سیف مجاہد نے کہا:”ہمیں بہت فخر محصوص ہوتا ہے جب ہم اپنی کمیونٹی کو دیکھتے ہیں جوسنہ 2023ء کے بعد زبردست ٹرینڈز کے پیچھے ڈرائیونگ فورس بنے رہے۔ جدید آئیڈیاز شیئر کرنے سے لے کر، اپنے جنون کو کامیاب کیرئیر میں تبدیل کرنے تک، ہماری کمیونٹی کے ارکان نے زبردست لچک اور تخلیقی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔“
انھوں نے مزید کہا:”یہ دیکھنا انتہائی متاثر کن ہے کہ کس طرح ٹک ٹاک کی مدد سے لوگ مل کر خوشیاں بانٹنا، رابطے میں رہنا اور ایک دوسرے کے ساتھ تعلق کا احساس پیدا کرنا ممکن بنا سکتے ہیں۔ ہمارے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ ہم اس سفر کا حصہ ہیں اور یہ دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں کہ مستقبل میں کمیونٹی کے لیے کون سے مواقع سامنے آتے ہیں ۔“
ٹک ٹاک پر، ایونٹ کے دوران ہونے والے تازہ ترین واقعات سے آگاہی کے لیے، ریجن کے بہترین کریئیٹرز کو دریافت کرنے اور یہ دیکھنے کے لیے کہ ٹک ٹاک کس طرح حقیقی معنوں میں کمیونٹی کے ساتھ سال کو یادگار بنا رہا ہے#ForYouParty ، #Foryoufaves اور#YearOnTikTok پر ٹیون ان رہیے۔
سال کے اختتام پر ہونے والا جشن ٹک ٹاک پر جاری ہے جہاں ٹک ٹاک کمیونٹی کو دعوت ہے کہ وہ بھی سنہ 2023ء کی یادیں ہم سے بانٹیں اور بتائیں کہ کیسے #YearOnTikTok کی ٹرینڈنگ سائونڈز سے یہ سال حقیقتاً #ForYou رہا۔
کامیاب کریئیٹرز:
ٹاپ امیرجنگ کریئیٹر – قاضی اکبر (kaziakber)
ٹاپ ٹیکنالوجی کریئیٹر – بلال منیر (Videowalisarkar)
ٹاپ ہیلتھ اینڈ فٹنس کریئیٹر – بلال کاموکا(bilalkamokaofficial)
ٹاپ انٹرٹینر – رومیسا خان (romaisa.khan.)
ٹاپ فوڈ کریئیٹر – شیف عدیل چودھری (adeelchaudry1)
ٹاپ فیشن کریئیٹر – اریکا حق (areeka haq)
ٹاپ ٹریول کریئیٹر – ابرار حسن (widelensbyabrar)
ٹاپ اسپورٹس کریئیٹر – چودھری ولید رؤف (chwaleedrauf)
پیپلز چوائس ایوارڈ – حمزہ زوہیب (hamza vfx)
ٹاپ کریئٹرز 2023 – مالک ابوبکّر (malikabubaker)