مشرق وسطیٰ

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا احسن اقدام، مزید ایک بچے کی کوکلئیر امپلانٹ سرجری کامیاب

پوسٹ سرجری علاج معالجے کے بعد عبدالہادی سننے اور نارمل زندگی گزارنے کے قابل ہوجائے گا، ڈی آئی جی ویلفیئر غازی محمد صلاح الدین

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں ایک اور پولیس ملازم کے بچے کی کوکلئیر امپلانٹ سرجری کامیابی سے سر انجام پائی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس غازی محمد صلاح الدین نے نجی ہسپتال (ایور کئیر) کا دورہ کیا اور کوکلئیر امپلانٹ سرجری سے روبصحت بچے عبدالہادی سے ملاقات کی۔ پولیس اہلکار محمد توصیف کے بیٹے کی کوکلئیر امپلانٹ سرجری کی منظوری آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے چند توز قبل دی تھی جو مقامی ہسپتال میں کامیابی سے سر انجام پا گئی ہے۔ ڈی آئی جی ویلفیئر غازی محمد صلاح الدین نے عبدالہادی اور اسکے اہل خانہ سے ملاقات کی، حال و احوال پوچھا۔ ڈی آئی جی ویلفیئر غازی محمد صلاح الدین نے کہا کہ پوسٹ سرجری علاج معالجے کے بعد عبدالہادی سننے اور نارمل زندگی گزارنے کے قابل ہوجائے گا اور تعلیم حاصل کرنے کیلئے سکول جوائن کرے گا۔
ڈی آئی جی ویلفیئر غازی محمد صلاح الدین نے کہا کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی کاوش اور سرکاری و نجی ہسپتالوں کے تعاون سے قوت سماعت سے محروم بچوں کی کوکلئیر امپلانٹ سرجری کروائی جا رہی ہیں، پنجاب پولیس اب تک اپنے ملازمین کے قوت سماعت سے محروم 14 بچوں کی کوکلئیر امپلانٹ سرجری کروا چکی ہے جبکہ آئندہ ہفتوں میں مزید بچوں کی کوکلئیر سرجریاں بھی کی جائیں گی، ڈی آئی جی ویلفیئر غازی محمد صلاح الدین نے کہا کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے مزید اقدامات جاری رہیں گے.

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button