جنرل

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ہسپتالوں کے کیمروں کو سیف سٹی سے منسلک کرنے کا آغاز

چلڈرن ہسپتال میں نصب کیمروں کو پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی سے لنک کر دیا گیا سیف سٹی کی ڈیجیٹل وال پرچلڈرن ہسپتال کے کیمروں کی مانیٹرنگ کا عمل جاری پنجاب بھر میں 25 لاکھ پرائیویٹ کیمروں کی میپنگ پہلے ہی مکمل کی جا چکی ہے۔ترجمان سیف سٹیز

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ہسپتالوں کے کیمروں کو سیف سٹی سے منسلک کرنے کا آغازکردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ابتدائی طور پر چلڈرن ہسپتال میں نصب کیمروں کو پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی سے لنک کیا گیا۔پہلے مرحلے میں چلڈرن ہسپتال کے سی سی ٹی وی کیمروں کو سیف سٹی کے ساتھ منسلک کیا گیا۔سیف سٹی کی ڈیجیٹل وال پرچلڈرن ہسپتال کے کیمروں کی مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے۔ترجمان سیف سٹیز کا کہناتھا کہ کیمروں کی انٹیگریشن سے ہسپتالوں سے بچوں کے اغوا سمیت دیگر جرائم پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔پنجاب بھر میں 25 لاکھ پرائیویٹ کیمروں کی میپنگ پہلے ہی مکمل کی جا چکی ہے۔سرکاری و نجی کیمروں کی سیف سٹی سے انٹیگریشن جرائم کی روک تھام میں معاون ہے

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button