
آئی ٹی کے ذریعے ایل ڈی اے میں نقشوں کی منظوری، ملکیت ٹرانسفر کے عمل کو آسان بنایا جائے، چیف سیکرٹری کی ہدایت
چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے بدھ کے روز لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی(ایل ڈی اے) کا دورہ کیا اور ون ونڈوسیل اور زیر تعمیر آئڈنٹیفکیشن سیل کا معائنہ کیا۔
پاکستان لاہور(نمائندہ وائس آف جرمنی): زاہد اختر زمان کا ون ونڈوسیل، زیر تعمیر آئڈنٹیفکیشن سیل کا دورہ، شہریوں سے سروسز کی فراہمی بارے دریافت کیا.جوہر ٹاؤن کی ڈیجیٹائزیشن و سفٹنگ کا دیرینہ مسئلہ حل ہونے پر ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا اور انکی ٹیم کی تعریف.گزشتہ تین ماہ کے دوران55ہزار سے زائد پلاٹوں کے ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن کا کام مکمل کیا گیا، حکام کی بریفنگ.چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے بدھ کے روز لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی(ایل ڈی اے) کا دورہ کیا اور ون ونڈوسیل اور زیر تعمیر آئڈنٹیفکیشن سیل کا معائنہ کیا۔انہوں نے شہریوں سے سروسز کی فراہمی بارے دریافت کیا اورحکام کو موقع پر ہدایات جاری کیں۔ریکارڈ سفٹنگ میں تیزی لانے پر ایل ڈی اے کی تعریف کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ دو ماہ میں ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن مکمل ہونے کے بعد سروسز کی فراہمی کے حوالے سے ایل ڈی اے ایک مثالی ادارہ بن جائیگا۔ انہوں نے جوہر ٹاؤن کی ڈیجیٹائزیشن و سفٹنگ کا دیرینہ مسئلہ حل ہونے پر ڈی جی ایل ڈی اے اور انکی ٹیم کی کوششوں کو سراہا۔بعد ازاں چیف سیکرٹری نے ایل ڈی اے سے متعلقہ امور پر اجلاس کی صدارت کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ٹاؤن پلاننگ اور ہاؤسنگ ونگز میں آئی ٹی بیسڈ اصلاحات لائی جائیں اور نقشے کی منظوری کے لیے کارپوریٹ سیکٹر کی طرز پر خدمات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ نقشے کی منظوری اور ملکیت ٹرانسفر کے عمل کو مزید آسان کیا جائے اور شہریوں کو بلاوجہ چکر نہ لگوائے جائیں۔ چیف سیکرٹری نے کاروباری افراد کی سہولت کے لیے کمرشل املاک کے نقشوں کی منظوری کے ایس و پیز کو آسان بنانے سے متعلق بھی ہدایات جاری کیں۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ایل ڈی اے میں جاری ریفارمز بارے بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ جوہر ٹاؤن، سبزہ زار اور فیصل ٹاؤن کے ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن مکمل کر لی گئی ہے جبکہ باقی سوسائٹیوں پر کام دن رات جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران55ہزار سے زائد پلاٹوں کے ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن کا کام مکمل کیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرلز، چیف انجینئر ایل ڈی اے، چیف ٹاؤن پلانر، ڈائریکٹر پی ایل آر اے، ڈائریکٹر ایڈمن، ڈائریکٹر آئی ٹی اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔