
نوکرانی کے روپ میں ڈاکو رانی گرفتار
ملزمہ شہری قاضی محسن کے گھر ملازمہ تھی، واردات کے بعد فرار ہو گئی تھی،ڈیٹا اینالسز اور موبائل لوکیشن کی مدد سے ملزمان کو فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):نوکرانی کے روپ میں ڈاکو رانی گرفتار کر لیا گیا،ساندہ انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کی، گھریلو ملازمہ آشنا اور ساتھی سمیت گرفتار کر لی گئی، ملزمہ شہری قاضی محسن کے گھر ملازمہ تھی، واردات کے بعد فرار ہو گئی تھی،ڈیٹا اینالسز اور موبائل لوکیشن کی مدد سے ملزمان کو فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا،ملزمان سے 10 لاکھ روپے نقدی، 7 لاکھ روپے مالیت کا 4 تولے سونا بھی برآمد کر لیا گیا، گرفتار ملزمان میں مریم بی بی، آشنا زاہد سلیم اور ساتھی مجاہد شامل ہیں، ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن عقیلہ نیازی نقوی کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی، دوسری جانب ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سہیل اختر سکھیرا کی ہدایات پر اشتہاری ملزمان کے گرد گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا، انویسٹی گیشن ونگ کارروائیاں، 4 اشتہاری ملزم گرفتار کر لئے گئے، رنگ محل انویسٹی پولیس کی کارروائی، اشتہاری ملزم شناور، عمر عباس اور امین کو گرفتار کر لیا ،ملزمان ڈکیتی، چیک ڈس آنر اور دھوکہ دہی کے مختلف مقدمات میں قصور اور لاہور پولیس کو مطلوب تھے،اچھرہ انویسٹی گیشن پولیس کی کارروائی، ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم رحمت علی گرفتار کر لیا گیا، ایس ایس پی انویسٹی گیشن انوش مسعود کا کہنا ہے کہ اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لا رہے ہیں،