اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

کراچی سے قومی و صوبائی امیدوار، جماعت اسلامی اور متحدہ کی جانب سے نام جاری

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے کراچی کے قومی اور صوبائی اسمبلی حلقوں کے لیے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے جن میں کیونیئر خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر فاروق ستار اور مصطفٰی کمال کے نام بھی شامل ہیں۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے کراچی کے قومی اور صوبائی اسمبلی حلقوں کے لیے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے جن میں کیونیئر خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر فاروق ستار اور مصطفٰی کمال کے نام بھی شامل ہیں۔سنیچر کی صبح ایم کیو ایم کی جانب سے جاری کی گئی فہرست کے مطابق اس کے قومی اسمبلی کے امیدواروں کی تعداد 19 اور صوبائی نشستوں کے امیدواروں کی تعداد 40 ہے۔ایم کیو ایم کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار حلقہ این اے 241 اور مصطفٰی کمال کیماڑی کے حلقے 242 سے الیکشن لڑیں گے جبکہ خالد مقبول صدیقی این اے 248 سے امیدوار ہوں گے۔ اسی طرح ملیر کے قومی اسمبلی کے حلقے 229 سے ڈاکٹر فوزیہ حمید، کورنگی 232 سے آسیہ اسحاق، 233 سے جاوید حنیف، 234 سے عامر معین پیرزادہ، 235 سے اقبال محسود الیکشن لڑیں گے جبکہ این اے 249 سے احمد سلیم صدیقی امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ کراچی کے قومی اسمبلی کے دیگر امیدواروں میں حسان صابر، رؤف صدیقی، صادق افتخار، ارشدہ ووہر، ہمایوں عثمان، حفیظ الدین، امین الحق، خواجہ اظہارالحسن، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور فرحان چشتی شامل ہیں۔پی ایس 87 سے کرن مسعود، 89 سے حمیدالظفر، 90 سے شارق جمال، 91 سے محمد ابوبکر، 92 سے ارسلان احمد، 39 سے یاسرالدین امیدوار ہوں گے۔ایم کیو ایم کے کراچی سے دیگر صوبائی امیدواروں میں نجم مرزا، شمشاد خان تنولی، شبیر قائم خانی، شوکت علی، ارسلان پرویز، سید فرحان اںصاری، سید عثمان، معید انور، عامر صدیقی، فیصل رفیق، محمد دانیال، محمد دلاور، افتخار قائم خانی، شارق نسیم، فیاض الحق اور دیگر شامل ہیں۔علاوہ ازیں جماعت اسلامی نے بھی کراچی کے قومی اور صوبائی حلقوں کے لیے امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے جس کے مطابق اس کے قومی اسمبلی کی تعداد 22 ہے۔امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن دو قومی اور ایک صوبائی اسمبلی کی نشست سے الیکشن میں حصہ لیں گے، ان کو کراچی کے این اے 246 اور 250 سے امیدوار نامزد کیا گیا ہے جبکہ وہ صوبائی نشست 129 سے بھی میدان میں اتریں گے۔جماعت اسلامی کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق ملیر این اے 229 سے ممتاز حسین، این اے 231 سے عمر فاروق، این اے 232 سے توفیق الدین، 233 سے عبدالجمیل خان امیدوار ہیں۔کراچی کے دیگر قومی اسمبلی کے حلقوں کے امیدواروں میں محمد اسلام، اختر حسین قریشی، معراج الھٰدی صدیقی، ڈاکٹر اسامہ رضی، عرفان اخلاص اور دیگر نام شامل ہیں۔
ضلع وسطی کے حلقے پی ایس 129 سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الیکشن لڑیں گے جبکہ ضلع پی ایس 122 سے قاضی سید صدرالدین، 123 سے محمد اکبر امیدوار ہوں گے۔جماعت اسلامی دیگر صوبائی امیدواروں میں محمد احمد، فاروق نعمت اللہ، نصرت اللہ، محمد مسعود، وجیہہ حسن، حارث علی خان، ثاقب حسین انصاری، فیض احمد، خالد خان، معراج محمد خان، محمد نواز، شعیب حیدر، محمد وسیم، محمد فاروق اور دیگر نام شامل ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button