
ٹی ٹونٹی ایشیا کپ 2023 کی فاتح ٹیم کی لاہور کور ہیڈ کوارٹرز آمد
ایشیا کپ کی فاتح پاکستان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کی لاہور کور کمانڈر سے ملاقات
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): وفد کی قیادت پاکستان وہیل چیئر کرکٹ کونسل کی بانی چیئرپرسن مس رخسانہ نے کی. ملاقات میں ٹیم کے آفیشل سپانسر بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود بھی موجود تھے
کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے کھلاڑیوں کو لگاتار دوسری بار ایشیا کپ جیتنے اور پاکستان کا نام روشن کرنے پر مبارکباد دی۔ اس سے قبل 2019 میں بھی پاکستان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ جیتا تھا جس میں 4 ٹیمیں شامل تھیں۔ 2023 کے حالیہ ٹورنامنٹ میں 5 ٹیمیں مد مقابل تھیں جن میں سری لنکا، بنگلہ دیش، پاکستان، بھارت اور نیپال شامل ہیں۔ فائنل کھٹمنڈو، نیپال میں کھیلا گیا جس میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی۔
کور کمانڈر نے ٹیم کی مسلسل زبردست کارکردگی کو سراہا۔ کور کمانڈر نے کھلاڑیوں کی ہمت اور بے مثال لگن کی تعریف کی اور انہیں قوم کے ہیرو قرار دیا
کور کمانڈر نے فاتح ٹیم کو ایک ملین روپے کیش ایوارڈ بھی دیا ۔ انہوں نے لاہور میں ٹیم کے لیے ٹریننگ گراؤنڈ کی دستیابی، اکیڈمی کے قیام اور معیاری وہیل چیئرز کی فراہمی میں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا
وفد نے پاک فوج کے کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کی ترقی کیلئے اقدامات کو سراہا۔ ٹیم ممبرز نے اس عزت افزائی پر اظہار تشکر کیا اور پاکستان کا نام اور بلند کرنے کے لیے محنت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا