مشرق وسطیٰ

الیکشن میں دینی و مذہبی سیاسی جماعتیں ٹکراؤ سے بچتے ہوئے مفاہمت کی پالیسی اختیار کریں، پاکستان شریعت کونسل

عوام امیدواروں سے ختم نبوت ،آئین کی اسلامی دفعات اور پاکستان کے اسلامی تشخص کے تحفظ کا حلف لیں، فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے،رجب کے مہینے میں واقعہ معراج کے ساتھ ساتھ مسجد اقصٰی کے تحفظ اور بیت المقدس کی حرمت کے حوالے سے پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا

اسلام آباد پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): الیکشن میں دینی و مذہبی سیاسی جماعتیں ٹکراؤ سے بچتے ہوئے مفاہمت کی پالیسی اختیار کریں، جہاں تک ممکن ہو سکے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرتے ہوئے ضابطہ اخلاق طے کرنا چاہیے،عوام امیدواروں سے ختم نبوت ،آئین کی اسلامی دفعات اور پاکستان کے اسلامی تشخص کے تحفظ کا حلف لیں، فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے،رجب کے مہینے میں واقعہ معراج کے ساتھ ساتھ مسجد اقصٰی کے تحفظ اور بیت المقدس کی حرمت کے حوالے سے پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا ،ان خیالات کا اظہار پاکستان شریعت کونسل کے سیکرٹری جنرل مولانا زاہدالراشدی،مولانا ثناء اللہ غالب، مولانا عبدالرؤف محمدی، مولانا حافظ سید علی محی الدین، سعید احمد اعوان،مولانا سید عبداللطیف شاہ،مفتی محمد سعد سعدی اور دیگر نے جامع مسجد رحمانیہ ماڈل ٹاؤن ہمک میں علمائے کرام کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، علمائے کرام نے کہا کہ موجودہ ملکی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے،بہت ساری عالمی طاقتیں اپنے اپنے ایجنڈوں کی تکمیل کے لیے کوشاں ہیں، ہم سب کو مل کر ملکی وحدت، خود مختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لئے کردار ادا کرنا ہوگا،انہوں نے کہا کہ الیکشن کے دوران باہمی تنازعات، الزام تراشی، کسی کی کردار کشی جیسے جرائم سے بچتے ہوئے باہمی اتحاد و اتفاق کی فضا قائم کرنے کی ضرورت ہے ،پاکستان شریعت کونسل کے رہنماؤں نے کہا کہ فلسطینیوں کی جدوجہد کی حمایت ہماری ملی اور دینی ذمہ داری ہے، جسے بھرپور انداز میں نبھانے کی ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان شریعت کونسل کے امیر مولانا مفتی محمد رویس خان ایوبی کی ہدایت پر کونسل کے اراکین رجب کے مہینے میں معراج النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ساتھ بیت المقدس ، مسجد اقصی کی حرمت اور مسئلہ فلسطین کے حوالے سے بھی بیداری پیدا کی جائے گی،اجلاس میں مولانا محمد عمر،مولانا ممتاز ربانی ، مولانا سید راشد شاہ، حکیم سید اعجاز شاہ کاظمی، حافظ سید علی شاہ کاظمی، مولانا حبیب الرحمن بالاکوٹی، مولانا نور خان، مولانا عبد الرحمن سواتی، مولانا سید سیف الرحمن شاہ، مفتی خان محمد،مولانا نوید احمد، مولانا نوید باسم، مولانا انعام الحق آفاقی، مفتی محمد یاسر، مولانا نواز احمداور دیگر شریک ہوئے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button