مشرق وسطیٰ

محکمہ پولیس کی اصل ذمہ داری عوام کا تحفظ اور قانون کے احترام کو یقینی بنانا ہے، سپروائزری افسران روزانہ کی بنیاد پراپنی ٹیموں کو ٹاسک دیں اور مانیٹر کریں۔بلال صدیق کمیانہ

تعلیمی اداروں کے اطراف میں منشیات فروشی میں ملوث نیٹ ورک کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے،اے ایس پی (آپریشز) رائیونڈ شاہ رخ خان کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا گیا

لاہور پاکستان (نمائندہ وائس آف جرمنی): کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت سی سی پی او آفس میں اقبال ٹاؤن و صدر ڈویژنز اور گلبرگ سرکل کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ سی سی پی او لاہورنے ڈی ایس پی (آپریشنز)سبزہ زار،ایس ایچ او اور انچارج انوسٹی گیشن سمن آباد، ایس ایچ او اور انچارج انوسٹی گیشن شیرا کوٹ، ایس ایچ او اور انچارج انوسٹی گیشن رائیونڈ، ایس ایچ او اور انچارج انوسٹی گیشن مانگا، ایس ایچ او اور انچارج انوسٹی گیشن سندر، ایس ایچ او اور انچارج انوسٹی گیشن چوہنگ، انچارج انوسٹی گیشن اقبال ٹاؤن اور ٹاؤن شپ کو بہتر کارکردگی پر شاباش دی اور انعام کا اعلان کیا۔ بلال صدیق کمیانہ نے انچارج انوسٹی گیشن سبزہ زار کو ناقص کارکردگی پر وارننگ دیتے ہوئے کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے ایس ایچ او مسلم ٹاؤن ندیم کمبوہ کی والدہ کے انتقال پرافسوس کا اظہار کیا اور مرحومہ کیلئے مغفرت کی دعا کی۔
سی سی پی او لاہورنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے زیر ِ التواء روڈ سرٹیفکیٹس اور زیر ِ تفتیش مقدمات فوری یکسو کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے اے ایس پی (آپریشز) رائیونڈ شاہ رخ خان کوتعلیمی اداروں کے گردونواح میں منشیات فروشی میں ملوث نیٹ ورک کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کرتے ہوئے انہیں خصوصی ٹاسک سونپا۔سی سی پی او لاہور نے سنیچنگ کی روک تھام کیلئے ڈیکائے(Decoy) لگانے اور مؤثر پٹرولنگ کے ساتھ ساتھ سفید پارچہ جات میں نفری تعینات کرنے کی ہدایت بھی کی۔
سی سی پی اونے سپروائزری افسران کو روزانہ کی بنیاد پراپنی ٹیموں کو ٹاسک دینے اور مانیٹر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سنگین مقدمات میں مطلوب مجرمان کی شناخت پریڈ اور ریکوری یقینی بنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس کا ہرافسر وجوان بہترین پرفارمنس دکھائے۔پولیس افسران و اہلکاران اپنے فرائض خوش اسلوبی سے ادا کریں اور سائلین سے عز ت و احترام سے پیش آئیں۔ڈی آئی جی (آپریشنز)سید علی ناصر رضوی، ڈی آئی جی (انوسٹی گیشن) عمران کشور، ایس ایس پی(ایڈمن)عاطف نذیر، ایس ایس پی(آپریشنز)سید علی رضا،ایس ایس پی (انوسٹی گیشن)انوش مسعود چوہدری کے علاوہ اقبال ٹاؤن اور صدر ڈویژنز کے ایس پیز، اے ایس پیز، اے ایس پی گلبرگ سرکل، اقبال ٹاؤن و صدر اورگلبرگ کے سرکل افسران ایس ایچ اوز، انچارجز(انوسٹی گیشن)بھی اجلاس میں موجود تھے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button