صحت

صوبائی وزیر ابراہیم حسن مراد کا میو ہسپتال کا دورہ،تعمیراتی کاموں اور مزدوروں کا حاضری رجسٹر چیک کیا

متعلقہ انتظامیہ نے اپ گریڈیشن بارے پیشرفت پر بریفنگ دیتے ہوئے صوبائی وزیر کو بتایا کہ اپ گریڈیشن کا کام 92 فیصد تک مکمل ہوچکا ہے جبکہ امید ہے کہ 30 جنوری تک تمام کام مکمل ہوجائے گا

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌صوبائی وزیر ابراہیم حسن مراد نے میو ہسپتال کے دورے کے موقع پر ہسپتال میں جاری اپ گریڈیشن کے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے گراؤنڈ فلور سے پانچویں فلور تک جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔
ابراہیم حسن مراد نے ایمرجنسی بلاک کے اپ گریڈیشن کے کاموں کا بھی معائنہ کیا اور تینوں شفٹوں میں کام کرنیوالے مزدوروں کی حاضری چیک کی۔ متعلقہ انتظامیہ نے اپ گریڈیشن بارے پیشرفت پر بریفنگ دیتے ہوئے صوبائی وزیر کو بتایا کہ اپ گریڈیشن کا کام 92 فیصد تک مکمل ہوچکا ہے جبکہ امید ہے کہ 30 جنوری تک تمام کام مکمل ہوجائے گا۔صوبائی وزیر ابراہیم حسن مراد نے فنشنگ ورک کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کام کی رفتار کے ساتھ معیار بھی برقرار رکھا جائے کیونکہ
کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا تاہم عوامی منصوبوں کی بروقت تکمیل ممکن بنا رہے ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button