مشرق وسطیٰ

صوبائی دارالحکومت میں انتخابی مہم کے دوران الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پرمکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے، ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی

انتخابی مہم کے دوران لمحہ بہ لمحہ باخبر رہنے کیلئے ڈی آئی جی آپریشنز آفس میں الیکشن سیل قائم کر دیا گیا عام انتخابات کی تشہیری مہم کے دوران اسلحہ کی نمائش پرسخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): صوبائی دارالحکومت میں انتخابی مہم کے دوران الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پرمکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ انتخابی مہم کے دوران لمحہ بہ لمحہ باخبر رہنے کیلئے ڈی آئی جی آپریشنز افس میں الیکشن سیل قائم کر دیا گیا۔ عام انتخابات کی تشہیری مہم کے دوران اسلحہ کی نمائش پرسخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ان خیالات کا اظہا ر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سید علی ناصر رضوی نے اپنے دفتر میں انتخابات کی سکیورٹی کے حوالہ سے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ایس ایس پی آپریشنزسید علی رضا،ایس پی سکیورٹی و دیگر متعلقہ افسران اجلاس میں موجود تھے۔ایس پی سکیورٹی اخلاق اللہ تارڑنے عام انتخابات کے سکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی۔ڈی آئی جی آپریشنز نے لاء اینڈ آرڈر،سکیورٹی اور لاجسٹک انتظامات بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ الائیڈ ڈیپارٹمنٹس،ضلعی انتظامیہ اور دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطہ میں رہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button