مشرق وسطیٰ

لیسکو کی جانب سے 125روز سے جاری مہم کے دوران نادہندگان سے 2ارب روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی۔

ڈائریکٹر کسٹمرسروسز رائے محمد اصغر کی زیرِنگرانی بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ نادہندگان سے وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ چیف انجینئرز تحصیل داروں کی معاونت سے ریکوری کو بہتر سے بہترین کر رہے ہیں

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پرڈائریکٹر کسٹمرسروسز رائے محمد اصغر کی زیرِنگرانی بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ نادہندگان سے وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ چیف انجینئرز تحصیل داروں کی معاونت سے ریکوری کو بہتر سے بہترین کر رہے ہیں۔125روز سے جاری مہم کے دوران68624 ڈیفالٹرز سے2 ارب روپے سے زائد کی ریکوری کر لی گئی۔ لیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نادرن سرکل میں 9520نا دہندگان سے269.81ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 8985 نا دہندگان سے491.70 ملین کی ریکوری کی گئی۔ سینٹرل سرکل میں 7746نا دہندگان سے258.18ملین اور ساؤتھ سرکل میں 3951نا دہندگان سے110.42 ملین کی ریکوری کی گئی۔ ننکانہ سرکل میں 6225نا دہندگان سے171.47 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 8328نا دہندگان سے297.53ملین کی ریکوری کی گئی، اوکاڑہ سرکل میں 10895نا دہندگان سے127.32 ملین جبکہ قصور سرکل میں 12974 نا دہندگان سے287.75 ملین کی ریکوری کی گئی۔چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا ہے کہ نا دہندگان کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے، ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 705نا دہندگان سے1کروڑ40لاکھ روپے سے زائدکی وصولی کرلی گئی ہے۔نادرن سرکل میں چیف انجینئراو اینڈ ایم (ٹی اینڈ جی) ظفر ا قبال نے تحصیلدار سٹی مجاہد ضیا اور تحصیلدار شالیمار نوریز ہمایوں کی معاونت سے نادرن سرکل میں 240نا دہندگان سے4.48ملین اور ایسٹرن سرکل میں 55نا دہندگان سے2.52ملین کی ریکوری کی۔ دوسری جانب منیجر میٹریل ڈسپوزل انجینئر انور وٹونے تحصیلدارماڈل ٹاؤن رانا ارسال اور تحصیلدارکینٹ سجاد قریشی کے ساتھ مل کر سینٹرل سرکل میں 62نا دہندگان سے2.34 ملین اور ساؤتھ سرکل میں 59نا دہندگان سے1.27ملین کی ریکوری کی۔ اسی طرح منیجر ٹیکنیکل انجینئر محمد فاروق نے تحصیلدار ننکانہ محمد اقبال رشید اور تحصیلدار شیخوپورہ محمد اسلم گجر کی معاونت کے ساتھ ننکا نہ سرکل میں 33نا دہندگان سے0.57 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 70نا دہندگان سے1.47ملین کی ریکوری کی۔منیجر ای اینڈ ایس (پی ایم یو) انجینئر عباس علی نے نائب تحصیلدار قصور اور اوکاڑہ مرزا زاہد بیگ کی معاونت سے اوکاڑہ سرکل میں 111نا دہندگان سے0.93ملین جبکہ قصور سرکل میں 75نا دہندگان سے1.06 ملین کی ریکوری کی گئی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button