یونیورسٹی آف کیمبرج میں بچوں کو جدید اور انتہائی معیاری تعلیمی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم
نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے اس موقع پر نمایاں بچوں میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کیں۔ نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے اس موقع پر کہا کہ انتہائی خوبصورت تقریب کے انعقاد پر انتظامیہ کو مبارکباد دیتا ہوں
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے مقامی ہوٹل میں آؤٹ سٹینڈنگ کیمبرج لرنر ایوارڈز پاکستان میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر کنٹری ڈائریکٹر پاکستان عظمی یوسف، تابندہ مظہر، کنٹری ایگزیمز ڈائریکٹر امینڈا انگرام، ڈاکٹر اکرام، زین مصطفیٰ، طلباء و طالبات اور والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے اس موقع پر نمایاں بچوں میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کیں۔ نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے اس موقع پر کہا کہ انتہائی خوبصورت تقریب کے انعقاد پر انتظامیہ کو مبارکباد دیتا ہوں۔یونیورسٹی آف کیمبرج میں بچوں کو جدید اور انتہائی معیاری تعلیمی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ اس تقریب کا حصہ بننا میرے لئے اعزاز سے کم نہیں ہے۔ زندگی ہمیشہ انسان کو سیکھاتی ہے۔ میں اپنے والدین کے بغیر ایک سانس لینے کے قابل بھی نہیں تھا۔ ہر بچے کو کامیابی پر اپنے والدین کو خراج عقیدت پیش کرنا چاہئے۔ مجھے ایچی سینیئن، راوین اور کیمکولین ہونے پر فخر ہے۔ اپنے ملک سے محبت ہی کامیابیوں کی بلندی تک پنہچاتی ہے۔ قرآن مجید میں علم کے حصول کی خاطر چین جانے پر بھی زور دیا گیا ہے۔ ہمارا ایک دوسرے پر انحصار کرنا اللہ پاک کی بہت بڑی نعمت ہے۔ ہم پاکستان میں رشتوں پر انویسٹمنٹ کرتے ہیں۔ آج یہاں بچوں کو کامیاب ہونے کا موقع دیا جا رہا ہے۔ کامیاب ہونے کیلئے ہمیں خواب دیکھنے چاہئیں۔ الحمدللہ میرے ایک ہزار سے زائد امپیکٹ فیکٹرز ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کے ویژن کے مطابق عوام تک صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ ہم ڈاکٹرز لوگوں کے دکھوں کے ساتھی ہیں۔ ہسپتال میں ایک ماں کی موت سے ہمارے جسم کا ایک حصہ بھی مرتا ہے۔ یونیورسٹی آف کیمبرج کے بچے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں گے۔