صحت

پاکستان پہلے انٹرنیشنل ریسکیو چیلنج اور ایشیا پیسفیک ارتھ کوئک رسپانس ایکسرسائز – 2024کی میزبانی کرے گا

اس کانفرنسمیں انسراگ علاقائی چیئرز 2024 کا باضابطہ طور پراعلان کیا گیا اور سبکدوش ہونے والی ا نسراگ علاقائی چیئرز 2023 کا شکریہ اداکیا گیا۔

لاہور(نمائندہ وایس آف جرمنی):پاکستان پہلے بین الاقوامی ریسکیو چیلنج اور ایشیا پیسیفک ارتھ کوئیک ریسپانس ایکسرسائز 2024- کی میزبانی کرے گا۔ یہ اہم ا علان کمانڈر اقوام متحدہ نسراگ سرٹیفائیڈ پاکستان ریسکیو ٹیم ڈاکٹر رضوان نصیر نے اقوام متحدہ انسر اگ کی نئے سال کی ٹیلی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس کانفرنسمیں انسراگ علاقائی چیئرز 2024 کا باضابطہ طور پراعلان کیا گیا اور سبکدوش ہونے والی ا نسراگ علاقائی چیئرز 2023 کا شکریہ اداکیا گیا۔
اس موقع پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر رضوان نصیر نے پاکستان ریسکیو 1122 ٹیم کی انسراگ سرٹیفیکیشن کو ممکن بنانے پر اقوام متحدہ انسراگ سیکرٹریٹ جنیوا، اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی ہمدردی کے امور (اوچا)، سوئٹزرلینڈکے تعاون کا شکریہ ادا کیا کیونکہ اس سرٹیفیکیشن کی وجہ سے پاکستان ریسکیو ٹیم نے ترکی کے زلزلے میں ریسپانس کیا اور کئی قیمتی انسانی جانوں کو بچایا۔ انہوں نے بین الاقوامی ریسکیو چیلنج اور ایشیا پیسیفک ارتھ کوئیک ریسپانس ایکسرسائز 2024-کی حکمت عملی کے بارے میں بھی بتایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ریسکیو 1122 ٹیم جو جنوبی ایشیا میں پہلی اقوام متحدہ کی انسر راگ سرٹیفائیڈ ٹیم ہے وہ 2024 میں جنوبی ایشیا میں ایشیائی پیسیفک چیئر کے حوالے سے ممکنہ تعاون فراہم کرے گا۔
آنے والی انسراگ گلوبل چیئر کے سفیر مسٹر ڈومینک اسٹیل ہارٹ، محترمہ سارہ مسکرافٹ، چیف آف ایمرجنسی رسپانس سپورٹ برانچ اوچا، مسٹر سیباسٹین روڈس سٹیمپا، چیف ایمرجنسی رسپانس سینٹر اور انسراگ سیکرٹری نے گفتگو سے کانفرنس کا آغاز کیا اس کے بعد علاقائی چیئر، افریقہ،یورپ، مڈل ایسٹ (اے ای ایم ای) رومن ریجنل چیئر مسٹر ماریئس ڈوگیانو، امریکہ کے ریجنل چیئر ایکواڈور مسٹر جارج کیریلو، ایشیا پیسیفک کے ریجنل چیئر پاکستان ڈاکٹر رضوان نصیر کمانڈرپاکستان ریسکیو ٹیم نے انسراگ سرگرمیوں سے متعلق موجودہ اور نئی پیش رفت کے متعلق اپ ڈیٹ کیا۔###

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button