
پاک بحریہ کی مشق سی گارڈ 24 کی اختتامی تقریب کا کراچی میں انعقاد کیا گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ مشقوں میں جے ایم آئی سی سی کے توسط سے سمندر سے منسلک 40 سے زائد اداروں سے تعاون کا شاندار مظاہرہ پیش کیا گیا۔پاک بحریہ کے ترجمان نے کہا کہ پاک بحریہ ملک کے مجموعی بحری وسائل کی حفاظت کی امین ہے۔
کراچی پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشق سی گارڈ 24 کی اختتامی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی وائس چیف آف دی نیول اسٹاف وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی خصوصی تھے۔پاک بحریہ کے ترجمان نے بتایا کہ دس روز جاری رہنے والی اس مشق کا سمندری مرحلہ 10 سے 13 جنوری تک منعقد کیا گیا، تاہم انسداد بحری قذاقی اور سمندر میں سرچ اینڈ ریسکیو جیسی مشقیں منعقد کی گئیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ مشقوں میں جے ایم آئی سی سی کے توسط سے سمندر سے منسلک 40 سے زائد اداروں سے تعاون کا شاندار مظاہرہ پیش کیا گیا۔پاک بحریہ کے ترجمان نے کہا کہ پاک بحریہ ملک کے مجموعی بحری وسائل کی حفاظت کی امین ہے۔
اس موقع پر وائس چیف آف دی نیول اسٹاف نے کہا کہ پاک بحریہ جے ایم آئی سی سی کے توسط سے بحری شعبے سے منسلک ہر ادارے سے پائیدار روابط کی خواہاں ہے۔سی گارڈ کے کامیاب انعقاد پر وائس چیف آف دی نیول اسٹاف نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مبارکباد دی اور ان کے تعاون پر اظہارِ تشکر کیا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ پاک بحریہ ملک کی بحری سرحدوں کے ساتھ ساتھ سمندر سے منسلک تمام وسائل کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔