
لاہور ٹریفک پولیس نے گوجرانوالہ ٹریفک پولیس کی خواتین کرکٹ ٹیم کو 07 وکٹوں سے شکست دیدی
جیتنے والی ٹیم کو 65 ہزار جبکہ ہارنے والی ٹیم کو 50 ہزار روپے انعام، لیڈی آفیسر صباء کو بیسٹ پلیئر کا انعام، 20 ہزار کیش انعام
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): پولیس ٹریننگ چوہنگ میں لاہور ٹریفک پولیس اور گوجرانوالہ ٹریفک پولیس کے درمیان کھیلا جانے والا میچ لاہور ٹریفک پولیس نے اپنے نام کرلیا، اس موقعہ پر لاہور ٹریفک پولیس کی پولیس بینڈ جبکہ گوجرانوالہ ٹریفک پولیس ٹیم کی ڈھول کی تھاپ پر زبردست انٹری کی، سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر اور سی ٹی او گوجرانوالہ نے ٹاس کیا، 10 اوورز پر مشتمل میچ کے لئے سی ٹی او گوجرانوالہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،گوجرنوالہ ٹیم نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 76 رنز بنائے،ٹریفک پولیس لاہور کی ٹیم نے 07 اوورز میں مطلوبہ سکور پورا کرکےمیچ 07 وکٹ سے جیت لیا،اس موقعہ پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری، ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس ریاض نذیرگاڑا، ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ، ڈی آئی جی آئی اے بی امین بخاری، کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج محبوب للہ نے شرکت کی، ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ نے جیتنے والی ٹیم کو ونرز ٹرافی دی،50 ہزار کیش انعام دیا، لاہور ٹریفک پولیس کی کھلاڑی صبا کو میں آف دی میچ قرار دیا گیا،20 ہزار کیش انعام دیا گیا،گوجرانوالہ ٹریفک پولیس کی ٹیم کو رنرز اپ ٹرافی اور کیش ایوارڈ دیا گیا.