
پولیس نے سیف سٹی کی فراہم کردہ فوٹیجز کی مدد سے گینگ ممبران کو گرفتار کر لیا۔ترجمان سیف سٹیز
گلبرگ میں 6 رکنی گینگ نے شہری کی بینک سے نکلوائی 15 لاکھ سے زائد رقم لوٹ لی تھی نوسربازوں نے باتوں میں الجھا کر شہری کی گاڑی سے اس کی رقم نکال لی
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): سیف سٹی نے نوسرباز گینگ پکڑوا دیا۔ تفصیلات کے مطابق گلبرگ میں 6 رکنی گینگ نے شہری کی بینک سے نکلوائی 15 لاکھ سے زائد رقم لوٹ لی تھی۔ نوسر باز گینگ کے سرغنہ نے بینک میں شہری کی ریکی کی۔گینگ کے دیگر ممبران نے شہری کی گاڑی کے پاس پیسے پھینکے۔نوسربازوں نے باتوں میں الجھا کر شہری کی گاڑی سے اس کی رقم نکال لی۔سیف سٹی ٹیم نے تمام شواہد اور ملزمان کی ویڈیو پولیس کے حوالے کی۔پولیس نے سیف سٹی کی فراہم کردہ فوٹیجز کی مدد سے گینگ ممبران کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے لوٹی رقم برآمد کرتے ہوئے شہری کے حوالے کر دی۔سیف سٹی نے نوسر بازوں کی واردات کرتے ہوئے ویڈیو جاری کر دی۔ ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کاکہناتھاکہ شہری محتاط رہیں اور ارد گرد کے ماحول پر نظر رکھیں۔کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فورا 15 پر اطلاع دیں۔