مشرق وسطیٰ

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے نادہندہ سرکاری اداروں کی نئی فہرست جاری کردی، وفاقی و صوبائی ادارے لیسکو کے اربوں روپے کے نادہندہ نکلے۔

ترجمان لیسکو کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان کے مطابق واسا لاہور 5ارب روپے سے زائد کا نادہندہ ہے

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): ترجمان لیسکو کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان کے مطابق واسا لاہور 5ارب روپے سے زائد کا نادہندہ ہے،ٹاؤن میونسپل اتھارٹیز 4ارب روپے سے زائد کی نادہندہ ہیں، پنجاب پولیس 58 کروڑ روپے سے زائد کی نادہندہ ہے،پنجاب ایریگیشن اینڈ پاور ڈیپارٹمنٹ 53کروڑ روپے سے زائد کا نادہندہ ہے،لاہور رنگ روڈ اتھارٹی 40کروڑ روپے سے زائد کی نادہندہ ہے،ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور 36کروڑ روپے سے زائد کی نادہندہ ہے،محکمہ صحت پنجاب 31کروڑ روپے سے زائد کی نادہندہ ہے،دسٹرکٹ گورنمنٹ قصور 30کروڑ روپے سے زائد کی نادہندہ ہے،محکمہ جیل پنجاب 24کروڑ روپے سے زائد کی نادہندہ ہے، لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی 23کروڑ روپے سے زائد کی نادہندہ ہے،بیسک اینڈرورل ہیلتھ لاہور 17کروڑ روپے سے زائد کی نادہندہ ہے،ڈسٹرکٹ اینڈتحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال لاہور 13کروڑ روپے سے زائد کی نادہندہ ہے۔ اسی طرح ڈسٹرکٹ اینڈ تحصیل ہیدارٹر ہسپتال قصور 12کروڑ روپے سے زائد کی نادہندہ ہے، پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی 12کروڑ روپے سے زائد کی نادہندہ ہے، پنجاب ہیلتھ اینڈ ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ 10کروڑ روپے سے زائد کی نادہندہ ہے،پنجاب سینئر سول جج 9کروڑ روپے سے زائد کی نادہندہ ہے،سپریم کورٹ ساڑھے 8کروڑ روپے سے زائد کا نادہندہ ہے،ادارہ پی اینڈ ڈبلیو 7کروڑ90لاکھ روپے سے زائد کا نادہندہ ہے،پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن 3 کروڑ90لاکھ روپے سے زائد کا نادہندہ ہے،جیولوجیکل سروے آف پاکستان 3کروڑ روپے سے زائد کا نادہندہ ہے اورسنٹرل ایکسائز لینڈ کسٹم 3کروڑ روپے سے زائد کا نادہندہ ہے۔ لیسکو حکام کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی 3 کروڑ روپے سے زائد کا نادہندہ ہے،کیبنٹ سیکریٹریٹ 3کروڑ روپے سے زائد کا نادہندہ ہے،پنجاب سیف سٹی اتھارٹی 5کروڑ90لاکھ روپے سے زائد کا نادہندہ ہے،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ ساڑھے 5کروڑ روپے سے زائد کا نادہندہ ہے،ادارہ شماریات پنجاب 5کروڑ روپے سے زائد کا نادہندہ ہے،پنجاب پبلک سروس کمیشن 5کروڑ روپے سے زائد کا نادہندہ ہے، کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی ساڑھے 4 کروڑ روپے سے زائد کا نادہندہ ہے،محکمہ ٹرانسپورٹ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور ساڑے 4کروڑ روپے سے زائد کا نادہندہ ہے،محکمہ لائیو سٹاک ڈسٹرکٹ گورنمنٹ قصور 3کروڑ90لاکھ روپے سے زائد کا نادہندہ ہے، سول سیکریٹریٹ 3کروڑ90لاکھ روپے سے زائد کا نادہندہ ہے،ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب 3 کروڑروپے سے زائد کا نادہندہ ہے،میو ہسپتال 3 کروڑروپے سے زائد کا نادہندہ ہے اور محکمہ تعلیم سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور 3 کروڑروپے سے زائد کا نادہندہ ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button