مشرق وسطیٰ

چیف سیکرٹری پنجاب نے ‘دہلیز ایپ’ اور ‘ای رجسٹریشن کارڈ’ کا افتتاح کیا، محکمہ ایکسائز کی کارکردگی کی تعریف کی

 سروس ڈلیوری بہتر بنانے کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال نا گزیر، کرپشن کے خاتمے کیلئے سرکاری محکموں کو ڈیجیٹائز کیا جا رہا ہے۔ زاہد اختر زمان

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول نے عوام کی سہولت کیلئے لاہور میں ” ایکسائز آپکی دہلیز پر” سروس کا آغاز کر دیا جس کے تحت  گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ملکیت کی تبدیلی کی سہولت شہریوں کو انکے گھر پر فراہم کی جائیگی۔
چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے  ‘دہلیز ایپ’ اور ‘ای رجسٹریشن کارڈ’ کا افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب میں سیکرٹری ایکسائز مسعود مختار، کمشنر لاہور ڈویژن محمد علی رندھاوا، ڈی جی ایکسائز محمد علی اور محکمہ کے افسران نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ گورننس اورسروس ڈلیوری بہتر بنانے کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال نا گزیر ہے،سہولیات کی بروقت فراہمی اور کرپشن کے خاتمے کیلئے سرکاری محکموں کو ڈیجیٹائز کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ایکسائز کی جانب سے ‘دہلیز ایپ’ اور ‘ای رجسٹریشن کارڈ’ کا آغاز ڈیجیٹائزیشن کی جانب ایک اہم قدم ہے۔چیف سیکرٹری نے محکمہ ایکسائز کے کام کی تعریف کرتے ہوئے اسے پنجاب حکومت کی جانب سے مکمل سپورٹ فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔
ڈی جی ا یکسائز نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ” ایکسائز آپکی دہلیز پر” سروس لاہور میں مہیا کی گئی ہے جسکا دائرہ کار پورے صوبے تک بڑھایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ ایکسائز کے اہلکار شہریوں کے گھر جا کر انہیں گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کی خدمات فراہم کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ فیس کی ادائیگی بذریعہ آن لائن بینکنگ ہوگی اورگاڑی یا موٹر سائیکل مالکان کو موقع پرہی رجسٹریشن نمبر الاٹ کر دیا جائیگا۔  انہوں نے کہا کہ ای رجسٹریشن کارڈ پاکستان کا پہلا ای ٹائٹل ڈاکیومنٹ ہے۔
ڈی جی ایکسائز  نے مزید کہا کہ محکمہ کے دیرینہ مسائل کے حل کرنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب اور چیف سیکرٹری کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ محکمے میں اصلاحات کا عمل جاری ہے،18 سالہ پرانا موٹر وہیکل رجسٹریشن سسٹم تبدیل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریونیومیں اضافے کیلئے محکمہ میں ریکوری مانیٹرنگ سیل بھی قائم کیا گیا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button