پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی لاہور، فیصل آباد اور بہاولپور میں اربن ٹرانسپورٹ سسٹم چلائے۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم حسن مراد
سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب احمد جاوید قاضی نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کو سراہا ہے کہ پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی نےبہت کم وقت میں بہترین منصوبہ بندی کی
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی لاہور، فیصل آباد اور بہاولپور میں اربن ٹرانسپورٹ سسٹم چلائے اور پنجاب کے مزید 6 بڑے شہروں میں میں بھی اربن ٹرانسپورٹ سسٹم کیلئے فزیبلٹی سٹڈی کا آغاز کیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے گزشتہ روز ایک اہم اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی، پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کے سی ای او سمیت متعلقہ افراد نے شرکت کی۔ دوران اجلاس صوبائی وزیر کو دوران بریفنگ بتایا گیا کہ
لاہور، فیصل آباد اور بہاولپور میں اربن ٹرانسپورٹ چلانے کے لیے بورڈ سے منظوری لے لی گئی ہے ۔ معیاری اور بہترین سفری سہولیات کے ساتھ سستی سواری بھی میسر ہو گی۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب احمد جاوید قاضی نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کو سراہا ہے کہ پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی نےبہت کم وقت میں بہترین منصوبہ بندی کی۔ صوبائی وزیر ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ انٹرنیشنل معیار کی ماحول دوست الیکٹرک اور ایکو فرینڈلی بسیں چلانا ہوں گی تاہم لاہور میں الیکٹرک بسوں کے پائلٹ پروجیکٹ کیلئے تمام تر اقدامات یقینی بنائے جائیں ۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہ بلاشبہ پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی انفورسمنٹ ونگ نےسال 2023 میں عمدہ کارکردگی دکھائی تاہم بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ، بغیر روٹ پرمٹ اور دیگر قانون کی خلاف ورزیوں کی روک تھام یقینی بنانا ہوگی۔