لیسکو کی جانب سے جاری انسداد بجلی چوری مہم میں اب تک 92 لیسکو اہلکار بجلی چوری میں سہولت کاری کرتے پکڑے گئے۔
لیسکوحکام کی جانب سے بجلی چوری میں سہولت کاری کرنیوالے اہلکاروں کے خلاف مکمل انکوائری کی گئی اور تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد 22اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کیا گیا
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف بلا تفریق کریک ڈاؤن جاری ہے، اس سلسلے میں بجلی چوروں کی سہولت کاری کرنیوالے لیسکو اہلکاروں کے خلاف بھی سخت کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک کی کارروائیوں میں 92لیسکو اہلکار بجلی کی چوری میں سہولت کاری کرتے ہوئے پکڑے گئے جس میں سے 67اہلکاروں کو مختلف نوعیت کی سخت سزاؤں کا سامنا کرنا پڑا جبکہ 25 کے خلاف محکمانہ کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔ لیسکوحکام کی جانب سے بجلی چوری میں سہولت کاری کرنیوالے اہلکاروں کے خلاف مکمل انکوائری کی گئی اور تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد 22اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کیا گیا، 23 اہلکاروں کی تنرلی کی گئی جبکہ دیگر کو بھی مختلف نوعیت کی سزاؤں کا سامنا کرنا پڑا۔ جو اہلکار بجلی چوری میں ملوث پائے گئے ان میں 56میٹر ریڈر،12اسسٹنٹ لائن مین،8لائن مین، 7 لائن سپریٹنڈنٹ اور دیگر شامل ہیں۔
چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کا کہنا کہ لیسکو عوامی خدمت کا ادارہ ہے، اس ادارے میں کرپٹ عناصر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔