
شالیمار ڈویژن کے مختلف علاقوں میں لیسکو کا چیکنگ آپریشن، متعدد افراد بجلی چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔
تمام ملزمان لیسکو کی سپلائی لائنوں سے کنڈا لگاکر بجلی چوری کر رہے تھے۔ لیسکو حکام نے بجلی چوری میں استعمال ہونیوالی تاریں قبضہ میں لے کر ملزمان کے خلاف 5 مقدمات درج کروادیئے ہیں
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):ترجمان لیسکو کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پر ایکسیئن شالیمار کی زیر نگرانی ڈویژن کے مختلف علاقوں میں چیکنگ آپریشن کیا گیا۔ لیسکو کی خصوصی ٹیموں نے گاؤں تقی پورہ، تھے پور، لالوہ اور موجو کی کے علاقوں کنکشنز کو چیک کیا۔ دوران چیکنگ 23ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، تمام ملزمان لیسکو کی سپلائی لائنوں سے کنڈا لگاکر بجلی چوری کر رہے تھے۔ لیسکو حکام نے بجلی چوری میں استعمال ہونیوالی تاریں قبضہ میں لے کر ملزمان کے خلاف 5 مقدمات درج کروادیئے ہیں۔ لیسکو حکام کی جانب سے ملزمان کو مجموعی طور پر 25584یونٹس ڈیٹیکشن بل کی مد میں چارج کیے گئے۔
چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کا کہنا ہے کہ صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی لیسکو کی اولین ترجیح ہے اوراس فرض کی ادائیگی کے لیے بجلی چوری کی مکمل روک تھام نہایت ضروری ہے اس لیے لیسکو کا تمام فیلڈ سٹاف بجلی چوروں کے خلاف بھرپور کارروائی کرے اور حوالے سے کسی بھی قسم کا دباؤ قبول نہ کیا جائے۔