
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ میں زیر تربیت 39 ویں مڈ کرئیرمینجمنٹ کورس کے شرکاء کے وفد کی ایل ڈی اے آفس آمد
ون ونڈو سیل رات 9 بجے تک آپریشنل ہے، ایئز آف ڈوئنگ بزنس کے تحت سرمایہ کاروں کو پرائیویٹ سیکٹر کی طرز پر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، ایل ڈی اے نے اپنی دس سے زائد سکیموں کی ڈیجیٹلائزیشن مکمل کرلی ہے، بقیا سکیموں پر کام جاری ہے۔ بریفنگ
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ میں زیر تربیت 39 ویں مڈ کرئیرمینجمنٹ کورس کے شرکاء کے وفد کی گزشتہ روز ایل ڈی اے آفس جوہر ٹاؤن آمد ہوئی۔وفد کے شرکاء نے ایل ڈی اے ون ونڈو سیل کا دورہ کیا،ڈائریکٹر ون ونڈو رافعہ نذیر نے شرکاء کو بریف کیا۔ایل ڈی اے ون ونڈو سیل رات 9 بجے تک آپریشنل ہے، درخواستیں خودکار طریقہ سے فالو ہو رہی ہیں۔ایل ڈی اے موبائل ایپ، ایل ڈی اے ایٹ ڈور سٹیپ سمیت متعدد ریفارمز کیے جا رہے ہیں۔ایل ڈی اے نے اپنی دس سے زائد سکیموں کی ڈیجیٹلائزیشن مکمل کرلی ہے، بقیا سکیموں پر کام جاری ہے۔وفد کے شرکاء کو ایڈیشنل ڈی جی ہیڈ کوارٹر ڈاکٹر مجتبی عرفات نے ایل ڈی اے کے مختلف سیکشنز کی ورکنگ بارے بریفنگ دی۔وفد کے شرکا کو لاہور میں جاری ترقیاتی منصوبوں،ٹاون پلاننگ و میٹرو پولیٹن پلاننگ بارے بریفنگ دی گئی۔ایل ڈی اے ایئز آف ڈوئنگ بزنس کے تحت سرمایہ کاروں کو پرائیویٹ سیکٹر کی طرز پر سہولیات فراہم کر رہا ہے۔دورے کے اختتام پر وفد کے شرکاء کو سووینیئر پیش کیا گیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹر ڈاکٹر مجتبی عرفات، ایڈیشنل ڈی جی کچی آبادیز اکبر نکئی، ڈائریکٹر ایڈمن رابعہ ریاست، چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ ندیم اختر زیدی، ڈائریکٹر ایس پی یو کلیم یوسف، ڈائریکٹر سی اینڈ ائی، ڈائریکٹر فنانس، ڈائریکٹر پلاننگ، ڈائریکٹر ماسٹر پلاننگ سمیت دیگر افسران موجود تھے۔