مشرق وسطیٰ

شدید سردی میں بھی غیر معمولی رفتارمزیدتیز، وزیر اعلیٰ محسن نقوی کے عوامی منصوبوں کے مسلسل دورے جاری

رات گئے مراکہ سے اڈا پلاٹ تک 8 کلو میٹر طویل لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری کے پورے پراجیکٹ کا معائنہ کیا، پیشرفت کا جائزہ، اسفالٹ کی کوالٹی چیک کی با بو صابو ٹول پلازہ ہوگا کشادہ، ٹریفک جام ہوگی نہ گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگیں گی،اضافی لین بنیں گی،ٹول پلازہ کو موجودہ جگہ سے پیچھے شفٹ کیاجائے گا

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے رات گئے لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری کا تفصیلی دورہ کیا۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے بابو صابو ٹول پلازہ اور اولڈ کیپری سینما لبرٹی کے بھی دورے کیے۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نیسٹی ٹریفک پولیس لائنز مناواں کا دورہ کیا اور سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے خصوصی آپریشن روم کا افتتاح کیا۔وزیر اعلی محسن نقوی نے مراکہ سے اڈا پلاٹ تک 8 کلو میٹر طویل لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری کے پورے پراجیکٹ کا معائنہ کیا اورمنصوبے پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے مراکہ ملتان روڈ سے اڈہ پلاٹ تک تعمیراتی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا اور مختلف مقامات پر اسفالٹ کے کام کی کوالٹی چیک کیا۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے تعمیراتی کام کو تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ منصوبے کو جلد از جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری کی تکمیل سے آمد و رفت میں آسانی ہو گی۔ وزیر اعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ بڑے اور چھوٹے تمام سٹرکچرز مکمل کر لئے گئے ہیں۔ صوبائی وزیر ہاوسنگ اظفر علی ناصر،،سیکرٹری تعمیرات و مواصلات،،کمشنر لاہور، اورایف ڈبلیو او کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر با بو صابو ٹول پلازہ ہوگا کشادہ، ٹریفک جام ہوگی نہ گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگیں گی۔ بابو صابو چوک سے ٹول پلازہ تک راستے کو کشادہ کیاجائے گا،اضافی لین بنیں گی۔ٹول پلازہ کو موجودہ جگہ سے پیچھے شفٹ کیاجائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر بابو صابوٹول پلازہ کی اپ گریڈیشن کاکام شروع کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بابو صابو ٹول پلازہ کا دورہ کرکے جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بابو صابو ٹول پلازہ کے دونوں اطراف اضافی لین کی تعمیر کے کام کا معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بابو صابو ٹول پلازہ کی اپ گریڈیشن کا کام جلد مکمل کرنے کے لئے ہدایات دیں۔ ایف ڈبلیو او کے حکام نے بابو صابو ٹول پلازہ کی کشادگی اور اضافی لین کی تعمیر کے بارے میں بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر ہاؤسنگ اظفر علی ناصر، سیکرٹری ہاؤسنگ، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، کمشنر لاہور، سی سی پی اواو رایف ڈبلیو او کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت پراولڈ کیپری سینما، لبرٹی کی جگہ پر پنجاب آرٹس کونسل کا دفتر بنے گا اوراس اہم جگہ پر واقع اراضی کو کمرشل سرگرمیوں کے لئے استعمال کیاجائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اولڈکیپری سینما لبرٹی کا دورہ کیا اور اولڈ کیپری سینما کا تفصیلی معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اولڈ کیپری سینما کے احاطے او رباہر تجاوزات کو ختم کرنے کاحکم دیا۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ اس عمارت کی جگہ کمرشل سرگرمیوں کے فروغ کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اولڈ کیپری سینما کی جگہ پنجاب آرٹس کونسل کا دفتر بنانے او رکمرشل سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے ضروری ہدایات دیں۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے وزیراعلیٰ محسن نقوی کو اولڈ کیپری سینما کی اراضی اور اس کے استعمال کے بارے میں بریفنگ دی۔سٹی ٹریفک پولیس لائنز مناواں میں سپیشل پروٹیکشن یونٹ کا خصوصی آپریشن روم قائم کردیاگیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے خصوصی آپریشن روم کا افتتاح کیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے خصوصی آپریشن روم کا دورہ کیا،آپریشن روم میں جدید کیمروں کی مدد سے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے آپریشن روم میں موجود عملے سے ملاقات کی اور انہیں جانفشانی سے فرائض سرانجام دینے کی تلقین کی۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے آپریشن روم کے قیام کے اقدام کو سراہا، انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے آپریشن روم کے افعال کار اور کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی۔وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت کمیٹی روم میں خصوصی اجلاس منعقدہوا۔ڈی آئی جی سپیشل پروٹیکشن یونٹ طیب حفیظ نے ایس پی یو کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی۔ بریفنگ کے دوران بتایاگیاکہ آپریشن روم 24/7 کام کررہاہے۔7959 ایس پی یو اہلکارغیر ملکیوں کی حفاظت پر مامور ہیں۔چینی قونصلیٹ کے تعاون سے ایس پی یو کے 378افسروں اور اہلکاروں کو چینی زبان سکھائی گئی ہے۔ انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور،چین کے ڈپٹی قونصل جنرل چاؤکی(Mr.Cao Ke)،سی سی پی او،ڈ ی آئی جی سپیشل پروٹیکشن یونٹ،سی ٹی او اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button