انڈین ویزا نہ ملنے پر پاکستانی نژاد انگلش کرکٹر شعیب بشیر پہلے ٹیسٹ سے باہر
پاکستانی نژاد برطانوی کرکٹر شعیب بشیر انڈیا کا ویزا نہ ملنے کی وجہ سے واپس انگلینڈ چلے گئے ہیں۔
پاکستانی نژاد برطانوی کرکٹر شعیب بشیر انڈیا کا ویزا نہ ملنے کی وجہ سے واپس انگلینڈ چلے گئے ہیں۔برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق شعیب بشیرانڈیا کا دورہ کرنے والے انگلینڈ ٹیسٹ سکواڈ میں شامل نہیں ہوسکے جس کی وجہ سے انہیں پہلے ٹیسٹ سے باہر کردیا گیا ہے۔مزید شعیب بشیر پہلے کرکٹر نہیں ہیں جنہیں پاکستانی نژاد ہونے پر انڈیا کی جانب سے ویزہ ملنے میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا ہو، اس سے پہلے معین علی، ثاقب محمود اور آسٹریلوی کرکٹرعثمان خواجہ کو بھی انڈیا کا دورہ کرنے پر انہی مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ٹیسٹ سیریز سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے انگلینڈ کے کپتان بین سٹوکس کا کہنا تھا ’بحیثیت کپتان مجھے بہت مایوسی ہوئی کہ ہم نے جس کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کیا وہ صرف ویزہ نہ ملنے کی وجہ سے ہمارے ساتھ نہیں ہیں۔‘بین سٹوکس نے کہا کہ ہم نے دسمبر میں سکواڈ کا اعلان کیا تھا اور اب شعیب کو ویزا کے مسائل کا سامنا ہے، یہ شعیب کا انگلینڈ ٹیم کے ساتھ پہلا دورہ ہے اور میں نہیں چاہتا کہ ان کو انگلینڈ ٹیم کا پہلی بار میں ہی ایسا تاثر جائے۔
انگلینڈ کے کپتان نے مزید کہا کہ ’شعیب پہلے کرکٹر نہیں ہیں جنہیں ایسے مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہو، میں دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل چکا ہوں جنہیں ایسے مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔‘