آسکرز 2024 کی نامزدگیوں کا اعلان، فلم ’اوپن ہائیمر‘ سرفہرست
ہالی وڈ کے معتبر ترین اکیڈمی ایوارڈ ’دی آسکرز‘ نے سال 2024 کیلئے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے، جس میں فلم ’اوپن ہائیمر‘ 13 نامزدگیوں کے ساتھ سرفہرست رہی۔
ہالی وڈ کے معتبر ترین اکیڈمی ایوارڈ ’دی آسکرز‘ نے سال 2024 کیلئے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے، جس میں فلم ’اوپن ہائیمر‘ 13 نامزدگیوں کے ساتھ سرفہرست رہی۔کرسٹوفر نولان کی اس فلم کو بہترین فلم، بہترین ڈائریکٹر (کرسٹوفر نولان)، بہترین لیڈینگ اداکار (کلین مرفی)، بہترین معاون اداکارہ (ایملی بلنٹ)، بہترین معاون اداکار (رابرٹ ڈاؤنی جونیئر)، بہترین سکرین پلے(کرسٹوفر نولان)، بہترین سینمیٹوگرافی (ہوتے وین ہوتیما)، بہترین فلم سکور(لڈوگ گورینسن) سمیت دیگر شعبوں کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔آسکرز کے لیے نامزد بہترین فلموں میں امریکن فکشن، باربی، اناٹومی آف اے فال، دی ہولڈوورس، میسٹرو، پاسٹ لائیوز، دی زون آف انٹرسٹ، دی ہولڈ اوور، کلرز آف دی فلاور مون اور پور تھنگز شامل ہیں۔اوپن ہائیمر کے بعد پور تھنگز کو سب سے زیادہ آسکر ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا۔ پور تھنگز کی نامزدگیوں میں بہترین فلم، بہترین ڈائریکٹر اور بہترین اداکارہ سمیت 11 شعبے شامل ہیں۔مارٹن سکوسیز کی فلم کلرز آف دی فلاور مون کو بہترین ڈائریکٹر اور بہترین اداکارہ سمیت 10 ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا ہے، اس فلم میں لیڈ رول نبھانے والے اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو بہترین اداکار کی نامزدگی حاصل نہ کرسکے۔گریٹا گروگ کی فلم باربی نے آسکرز میں آٹھ نامزدگیاں حاصل کیں، جن میں بہترین فلم، بہترین معاون اداکار(ریان گوسلنگ) اور دو بہترین گانے کی نامزدگیاں شامل ہیں۔ باربی کو بہترین ڈائریکٹر کی کیٹیگری میں نامزد نہیں کیا گیا۔96ویں اکیڈمی ایوارڈز اتوار کے روز 10 مارچ کو اوویشن ہالی ووڈ کے ڈولبی تھیٹر سے پر ’اے بی سی‘ پر براہ راست نشر ہوں گے۔ جبکہ جمی کیمل چوتھی بار آسکرز کی میزبانی کے لیے واپس آنے والے ہیں۔