سرکاری ہسپتالوں میں آرٹیفشل انٹیلی جنس کے نظام کے ذریعے مریضوں کو علاج و معالجہ میں بہت سہولت حاصل ہوگی، پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم
ایچ آئی ایم ایس سسٹم اس وقت پنجاب کے انتیس سرکاری ہسپتالوں میں کامیابی سے جاری ہے۔ پنجاب کے سوسے زائد سرکاری ہسپتالوں میں ری ویمپنگ کا کام کامیابی سے جاری ہے
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے آپکا کلینک مزنگ میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر نگران صوبائی وزیر صحت بلوچستان ڈاکٹر امیر خان، ڈاکٹر شہلا جاوید اکرم، ڈاکٹر آفتاب محسن، ڈاکٹر صومیہ اقتدار، منصور خان، فوزیہ خان، ڈاکٹر بلال اور ڈاکٹرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے اس موقع پر کہا کہ صحت کے نظام میں آج ایک تاریخی دن ہے۔ آرٹیفشل انٹیلی جنس کا منصوبہ صحت کے شعبہ میں گیم چینجر ثابت ہو گا۔ امریکہ کی کمپنی سولٹون کی جانب سے آرٹیفشل انٹیلی جنس کے سوفٹ ویئر کا عطیہ کیا گیا ہے۔ اس حوالہ سے پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن اور سولٹون کمپنی کے درمیان معاہدہ بھی طے پایا ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں آرٹیفشل انٹیلی جنس کے نظام کے ذریعے مریضوں کو علاج و معالجہ میں بہت سہولت حاصل ہوگی۔ انٹیلی جنس نظام کے ذریعے مریضوں کو الرٹس بھی جاری کئے جائیں گے۔ ڈاکٹرز کو انٹیلی جنس نظام سے خوفزدہ ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ انٹیلی جنس نظام ایوی ڈینس بیسڈ سٹڈیز کو فروغ دے گا۔ ایچ آئی ایم ایس سسٹم اس وقت پنجاب کے انتیس سرکاری ہسپتالوں میں کامیابی سے جاری ہے۔ پنجاب کے سوسے زائد سرکاری ہسپتالوں میں ری ویمپنگ کا کام کامیابی سے جاری ہے۔ نگران صوبائی وزیرصحت پروفیسرڈاکٹرجاویداکرم نے صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ الحمداللہ عوام کی نظر میں نگران حکومت پنجا ب کی ایک سالہ کارکردگی تسلی بخش ہے۔ پنجاب کی نگران حکومت عوام کی عدالت میں سرخرو ہوکرجائے گی۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کے حالات بہترکرنے کا بیڑہ اٹھایاہواہے۔ حکومت پنجاب نمونیہ کے کیسزمیں واضع کمی لانے کیلئے انتہائی موئثراقدامات اٹھارہی ہے۔ اس سیزن میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔ بچوں میں بڑ وں کی نسبت قوت مدافعت بہت کم ہوتی ہے۔ ایک بچے کی نشونماء کیلئے ماں کا دودھ ہی بنیادی اور طاقت ور غذا ہے۔ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ذریعے تمام سرکاری ہسپتالوں کوایچ آئی ایم ایس سسٹم کے تحت پیپرلیس بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کے بلڈ بنکس کو ری ویمپ کرنے جارہے ہیں۔ وزیراعلی پنجاب سیدمحسن نقوی اپنی تمام ترتوجہ صحت کے شعبہ کی بہتری پر مرکوزکئے ہوئے ہیں۔