مشرق وسطیٰ

لاہور پولیس کے شہدا ء کی بے مثال قربانیوں کوخراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری

گارڈنے شہید کی قبرکو سلامی پیش کی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): کیپیٹل سٹی پولیس آفیسربلال صدیق کمیانہ کی ہدایت پر لاہور پولیس کے شہدا ء کی بے مثال قربانیوں کوخراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور پولیس کی گارڈ نے شہیدہیڈ کانسٹیبل عبدالرحمن کی قبر پر حاضری دی۔ گارڈنے شہید کی قبرکو سلامی پیش کی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔شہید ہیڈ کانسٹیبل عبدالرحمن پولیس ٹریننگ سکول چوہنگ تعیناتی کے دوران نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کی نتیجہ میں شہادت کے منصب پر فائز ہوئے تھے۔
سی سی پی او نے کہاکہ شہدائے پولیس ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ شہید ہیڈ کانسٹیبل عبدالرحمن کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔لاہور پولیس کا ہر جوان سماج دشمن عناصر کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑا ہے۔بلال صدیق کمیانہ نے کہاکہ شہدائے پولیس نے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کے اہل ِ خانہ کی ویلفیئر کیلئے ہر ممکن اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button