مشرق وسطیٰ

بلوچستان نارتھ ریجن میں قومی شاہراہیں ہر قسم کی ٹریفک کے لئے کلئیر ہیں،این ایچ اے

قلات ،چمن، لک پاس،نوشکی، کچلاک ،قلعہ سیف اللّٰہ ، کوئٹہ اور مچ شاہراہیں برف ہٹا کر ٹریفک کے لئے بحال کر دی گئی ہیں

اسلام آباد پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌حالیہ برفباری کے دوران وزیر مواصلات اسعد محمود کی ہدایات پر ممبر این ایچ اے شاہد احسان اللہ نے بلوچستان کی قومی شاہراہوں کو ٹریفک کے لئے بحال رکھنے کے بڑے پیمانے پراقدامات شروع کئے ہیں ۔ جس کے لئے شاہراہوں پر ایمرجنسی کیمپس قائم کئے گئے ہیں۔جہاں بھاری مشینری اور تجربہ کار عملہ بھی تعینات کر دیا گیا ہے۔ بلوچستان کی نارتھ ریجن میں قلات ۔چمن(N-25)، لک پاس۔ نوشکی( N -40)، کچلاک ۔قلعہ سیف اللّٰہ(N-50)، ، کوئٹہ۔ مچ (N-65)، شاہراہوں سے برف ہٹا کر انہیں ٹریفک کے لئے بحال کر دیا گیا ہے۔
نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہر قسم کی موسمی یا ہنگامی صورتحال میں متاثرہ شاہراہوں کو بحال کرنے کے لئے سرگرم عمل ہے لہٰذا تمام مسافروں اور شہریوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ بلوچستان کی نارتھ ریجن کی قومی شاہراہوں سے برف ہٹا دی گئی ہے اور قومی شاہراہیں ہر قسم کی ٹریفک کے لئے موزوں ہیں ۔ البتہ این ایچ اے کی مسافروں سے اپیل ہے کہ قومی شاہراہوں پر سفر کے دوران موٹر وے پولیس کی ہدایات پر عمل کریں۔ این ایچ اے اپنے روڈ نیٹ ورک پر عوام کو اپنے دستیاب وسائل میں بہترین سہولیات مہیا کرنے کو دن رات کوشاں ہے ۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button