انٹرٹینمینٹ

شوٹنگ کے دوران زخمی سیف علی خان کی کہنی کا کامیاب آپریشن

ممبئیبھارتی اداکار سیف علی خان کا ممبئی کے اسپتال میں کہنی کا کامیاب آپریشن ہوا ہے۔

Al-Syed Tech Company Bio Medical Equipment Service

ممبئیبھارتی اداکار سیف علی خان کا ممبئی کے اسپتال میں کہنی کا کامیاب آپریشن ہوا ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سیف علی خان اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے تھے جس کی وجہ سے انکی کہنی متاثر ہوئی تھی۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سیف علی خان کو 22 جنوری کو ممبئی کے کوکیلابین اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔ سیف علی خان سے متعلق اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ ان کے کہنی اور گھٹنے کی سرجری کی جائے گی۔واضح رہے کہ سیف علی خان کی ٹیم کی جانب سے اداکار کی انجری سے متعلق یا انہیں اسپتال میں داخل کروائے جانے سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا تھا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button