دنیا فلسطین کے دو ریاستی حل سے اسرائیل کے انکار کی مخالفت کرے؛ اقوام متحدہ
جنیوا اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے عالمی رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں فلسطین کے دو ریاستی حل سے انکار کرنے والوں کو مسترد کریں۔
جنیوا اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے عالمی رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں فلسطین کے دو ریاستی حل سے انکار کرنے والوں کو مسترد کریں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں اسرائیل فلسطین کے تنازع کے حل کے لیے دو ریاستی حل پر بحث ہوگئی جس کی اسرائیل مخالفت کرتے آیا ہے جب کہ سعودی عرب اور امریکا وغیرہ حمایت کرتے ہیں۔
اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس نے رکن ممالک سے دو ریاستی حل سے انکار کے خلاف آواز اُٹھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس بات پر بھی زور دیا کہ کسی بھی عمل یا بات کی سزا فلسطینی عوام کو اجتماعی طور پر دینے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔
انتونیو گوتریس نے اس عزم کا بھئی اعادہ کیا کہ وہ اب بھی غزہ میں فوری جنگ بندی کے اپنے مطالبے پر قائم ہیں تاکہ شہریوں تک امدادی سامان کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے، یرغمالیوں کی رہائی میں سہولت ہو اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کو کم کرنے میں مدد ملے۔
یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس جنگ بندی کے بڑھتے ہوئے بین الاقوامی مطالبات کے درمیان بلایا گیا ہے جس کا مقصد غزہ اور مشرق وسطیٰ کے بحران پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔