اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

کوئی سکیورٹی تھریٹ نہیں، پنجاب میں تمام تعلیمی ادارے کھلے ہیں: پولیس سربراہ

پاکستان کے صوبے پنجاب کی پولیس کے سربراہ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر سکولوں اور کالجز کی بندش کے حوالے سے فیک نیوز ہیں، ان پر کان نہ دھرا جائے۔

پاکستان کے صوبے پنجاب کی پولیس کے سربراہ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر سکولوں اور کالجز کی بندش کے حوالے سے فیک نیوز ہیں، ان پر کان نہ دھرا جائے۔بدھ کو رات گئے آئی جی پنجاب نے صوبے کے شہریوں کے لیے جاری کیے ایک آڈیو پیغام میں کہا کہ ‘کسی بھی قسم کے سکول یا کالج کو بند کرنے کی کوئی نہ ہدایت آئی ہے نہ ہدایت دی گئی ہے نہ کوئی سکیورٹی ٹھریٹ ہے۔‘آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ ’یہ فیک نیوز ہے، سوشل میڈیا کا غلط استعمال ہے، شہری اس پر بالکل کان نہ دھریں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ تمام سکولز اور کالجز کھلے ہیں، پولیس بھرپور سکیورٹی فراہم کر رہی ہے۔
پنجاب پولیس کے سربراہ نے کہا کہ سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔رواں ہفتے پیر کو پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں پانچ بڑی جامعات کو سکیورٹی تھریٹ کے بعد اچانک بند کر کے طلبا کو گھروں کو بھیج دیا گیا تھا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button