بین الاقوامی

اقوام متحدہ نے غزہ میں قحط کے خطرے کی گھنٹی بجادی

نیویارک اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے انسانی امور مارٹن گریفتھس نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی صورتحال بہت تیزی سے خراب ہو رہی ہے۔

نیویارک اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے انسانی امور مارٹن گریفتھس نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی صورتحال بہت تیزی سے خراب ہو رہی ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے زور دے کر کہا کہ جو کچھ ساحلی فلسطینی پٹی میں ہو رہا ہے وہ انتہائی تشویشناک ہے۔ اس تباہی سے اندازہ ہوتا ہے کہ ممکنہ طور پر چار لاکھ فلسطینیوں کو قحط کے خطرے کا سامنا ہے۔
انہوں نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ اسرائیل کی طرف سے پٹی پر چھیڑی جانے والی موجودہ جنگ کے آغاز کے بعد سے غزہ کے باشندوں کو خوراک پہنچانا بہت مشکل ہو گیا ہے۔ گریفتھس نے خبردار کیا کہ صورت حال تیزی سے خراب اور بے قابو ہو رہی ہے۔
اس کے علاوہ اقوام متحدہ کے سینئر اہلکار نے تصدیق کی کہ غزہ میں امداد کی نقل وحمل عملی طور پر ناممکن ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پٹی کے اندر آپریشنل حالات جاری لڑائی کی روشنی میں امداد کی تقسیم کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button