حکومت پنجاب کے تین رکنی وزارتی وفدکی سرٹورنٹو میں سکھ کمیونٹی سے ملاقات.وزیر اعلیٰ محسن نقوی
سکھ یاتریوں کی سہولت کیلئے حکومت پنجاب کی خصوصی ٹورزم پورٹل کا آغاز ہوا،سکھ کمیونٹی کی جانب سے ننکانہ صاحب اور کرتارپور میں فائیو سٹار ہوٹلز بنانے کی تجویز پر اتفاق
حکومت پنجاب کے تین رکنی وزارتی وفدکی سرٹورنٹو میں سکھ کمیونٹی سے ملاقات، وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا نیک خواہشات کا پیغام دیا. سکھ یاتریوں کی سہولت کیلئے حکومت پنجاب کی خصوصی ٹورزم پورٹل کا آغاز ہوا،سکھ کمیونٹی کی جانب سے ننکانہ صاحب اور کرتارپور میں فائیو سٹار ہوٹلز بنانے کی تجویز پر اتفاق
پورٹل کے ذریعے بیرون ملک سے آنے والے سکھ یاتری مکمل ٹورزم پیکیج حاصل کر سکیں گےلاہور28جنوری:-حکومت پنجاب کے تین رکنی وزارتی وفد کی ٹورنٹو میں سکھ کمیونٹی سے ملاقات کی۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے نیک خواہشات کا پیغام دیا۔وزیر تجارت ایس ایم تنویر، وزیر تعلیم منصور قادر اور وزیر سیاحت عامر میر کے سکھ کمیونٹی سے تبادلہ خیال ہوا۔ کینیڈین سکھ کمیونٹی کے رہنماؤں کو دورہ پنجاب کا دعوت نامہ بھی دیا گیا۔ملاقات میں کینیڈا اور پاکستان کے مابین مذہبی سیاحت اور تجارت کے فروغ کیلئے قابل عمل اقدامات کرنے کا اصولی فیصلہ ہوا۔سکھ کمیونٹی کی جانب سے ننکانہ صاحب اور کرتارپور میں فائیو سٹار ہوٹلز بنانے کی تجویز پر اتفاق ہوا۔ سکھ یاتریوں کی سہولت کے لیے حکومت پنجاب کی خصوصی ٹورزم پورٹل کا آغاز ہوا۔پورٹل کے ذریعے بیرون ملک سے آنے والے سکھ یاتری مکمل ٹورزم پیکیج حاصل کر سکیں گے۔ٹورزم پیکیج کے تحت سکھ یاتریوں کے لیے ریاستی سیکیورٹی بھی فراہم ہو گی۔ صو بائی وزرا ء اور سکھ کمیونٹی کی ملاقات میں پاکستانی سفارتکار بھی شریک ہوئے۔