مشرق وسطیٰ

بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت عام انتخابات 2024ء کے پُرامن انعقاد کے حوالے سے سیکورٹی امور کا جائزہ اجلاس

الیکشن میٹریل اور بیلٹ پیپرز کی محفوظ ترسیل کا جائزہ، حساس پولنگ اسٹیشنز پر اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔ الیکشن مانیٹرنگ موبائل ایپ کے ذریعے الیکشن کے انعقاد میں مدد لی جائے گی۔

پاکستان لاہور(نمائندہ وائس آف جرمنی): پولیس عام انتخابات2024ء کے پر امن انعقاد کیلئے پوری طرح مستعد ہے۔ آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے پر امن انعقاد میں معاونت کی ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھایا جائے گا. انتخابات کے پُرامن انعقاد کیلئے جامع سیکورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے. تمام سکیورٹی اداروں کی کوارڈینیشن سے الیکشن کے پرامن، شفاف انعقاد کیلئے پر عزم ہیں۔بلال صدیق کمیانہ.کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت سی سی پی او آفس میں اعلیٰ پولیس افسران کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔جس میں عام انتخابات 2024ء کے پُرامن انعقاد کے حوالے سے سیکورٹی امور کا جائزہ لیا گیا۔ ایس ایس پی(آپریشنز) اورایس پی(سیکورٹی) نے اجلاس کوعام انتخابات کے سیکورٹی پلان سے متعلق بریفنگ دی۔ اجلاس میں انتخابی عمل کے دوران قیام امن کیلئے سیکیورٹی انتظامات سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ اجلاس میں حساس پولنگ اسٹیشنز پر اضافی نفری کی تعیناتی اور الیکشن میٹریل اور بیلٹ پیپرز کی محفوظ ترسیل کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پولنگ ڈے پر کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے اینٹی رائٹ فورس الرٹ رہے گی اور الیکشن مانیٹرنگ موبائل ایپ کے ذریعے الیکشن کے انعقاد میں مدد لی جائے گی۔ اجلاس میں پولنگ ڈے پر ناکوں کے قیام، بیرئیرز، خار دار تاروں،میٹل ڈیٹیکٹرز، واک تھرو گیٹس،کیمروں کی تنصیب،لیڈیز سرچ کیبن سے متعلقہ معاملات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور پولیس عام انتخابات2024ء کے پر امن انعقاد کیلئے پوری طرح مستعد ہے۔ آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے پر امن انعقاد میں معاونت کی ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھانے کیلئے پر عزم ہے۔انہوں نے کہا کہ انتخابات کے پُرامن انعقاد کیلئے جامع سیکورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ لاہور پولیس الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق انتخابی سرگرمیوں کوبہترین سکیورٹی فراہم کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام سکیورٹی اداروں کی کوارڈینیشن سے الیکشن کے پرامن، شفاف انعقاد کیلئے پر عزم ہیں۔انتخابی ضا بطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر قانون کے مطابق بلا تفریق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ الیکشن میٹریل اور بیلٹ پیپرز کی محفوظ ترسیل کیلئے بھرپورسیکورٹی مہیا کی جائے گی۔سی سی پی او لاہور نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن ڈے پر گراونڈ لیول پر پولیس پرفارمنس نظر آنی چاہئے۔انہوں نے بتایا کہ امن و امان برقرار رکھنے کیلئے لاہور پولیس کے چاک وچوبند دستوں نے شہر بھر میں فلیگ مارچ کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔انہوں نے سپروائزری افسران کو اپنے علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر انتخابی عمل کاجائزہ لینے کی بھی ہدایات جاری کیں۔ اجلاس میں ڈی آئی جی(انوسٹی گیشن) عمران کشور، ڈی آئی جی(سیکورٹی) کامران عادل، ڈی آئی جی(ایڈمن) منتظر مہدی، ایس ایس پی(آپریشنز) سید علی رضا، سی ٹی او لاہور عمارہ اطہراور ایس پی(سیکیورٹی) اخلاق اللہ تارڑبھی شریک تھے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button