مشرق وسطیٰ

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی نیشنل چیمپئن بننے پر پولیس اتھلیٹس کو مبارکباد، تعریفی اسناد دینے کا اعلان،

71 ویں نیشنل باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ: پولیس اتھلیٹس کی شاندار کارکردگی، 02 میڈلز جیت لئے

پاکستان لاہور(نمائندہ وائس آف جرمنی):71 ویں نیشنل باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ: پولیس اتھلیٹس کی شاندار کارکردگی، 02 میڈلز جیت لئے.لاہور 28 جنوری: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 71 ویں نیشنل باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں گولڈ اور سلور میڈلز جیتنے والے اتھلیٹس کو تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے، لاہور میں منعقدہ قومی چیمپئن شپ میں ملک بھر سے باڈی بلڈر اتھلیٹس نے شرکت کی، سٹی ٹریفک پولیس سیالکوٹ کے جوان قاسم علی نے باڈی فزیک کیٹیگری میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا جبکہ لاہور پولیس کے اہلکار کامران شفیق نے بھی باڈی فزیک کیٹیگری میں سلور میڈل جیتا،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی نیشنل چیمپئن بننے پر پولیس اتھلیٹس کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قومی مقابلوں میں میڈلز جیت کر محکمے کا نام روشن کرنے والے کھلاڑی قیمتی سرمایہ ہیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ چیمپئن اتھلیٹس کی حوصلہ افزائی اور سرپرستی کیلئے اقدامات جاری رہیں گے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button