سابق وفاقی وزیر جے سالک نےموجودہ انتخابات کو مردہ انتخابات قرار دے دیا
الیکشن کا نظام بنایا جائے تاکہ مسیحی برادری اپنے من پسند امیدواروں کا انتخاب کر سکے،سیاسی پارٹیوں میں موجود مسیحی نمائندے اپنی قوم سے غداری کے مرتکب ہو رہے ہیں
اسلام آباد(وائس آف جرمنی) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےموجودہ انتخابات کو مردہ انتخابات قرار دیتے ہوئے اسکے بھانک نتائج نکلنے کا خدشہ ظاہرکیا ہے ،اپنی رہائشگاہ پر ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے جے سالک کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے منشور کو دیکھنے کا اتفاق ہوامگرمنشور دیکھ کر مایوسی ہوئی،سیاسی پارٹیوں نے اقلیتوں کیلئے اپنے منشور میں کوئی ذکر نہیں کیااور نہ ہی قوم کو نیشنل ازم کی طرف لے جانے کا ذکر موجود ہے،جب تک آپ قوم کو نیشنل ازم کی طرف لیکر نہیں آئینگے ملک ترقی نہیں کر سکے گا، قومیں نالیاں بنانے سے نہیں بنتیں، مسیحیوں کو انتخابات سے باہر کر دیا گیا ہے،مسیحیوں کیلئے سلیکشن کا نہیں بلکہ الیکشن کا نظام بنایا جائے تاکہ مسیحی برادری اپنے من پسند امیدواروں کا انتخاب کر سکے،سیاسی پارٹیوں میں موجود مسیحی نمائندے اپنی قوم سے غداری کے مرتکب ہو رہے ہیں یہ مسیحی قوم کی حقیقی نمائندگی نہیں کر رہے ہیں،پاکستان بڑی قربانیوں کے بعد حاصل ہوا ہے،سیاسی پارٹیوں کے منشورز میں ملک و ملت کیلئے کچھ نہیں ہے،جو مسیحی ان منشورز کے ساھ چلیں گے وہ غدار ہونگے اور اپنے فائدے کیلئے انکی حمایت کرینگے جنہیں مسیحی قوم کبھی معاف نہیں کریگی, اسلام آباد کی کچی آبادیوں کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی جا رہی ہے، مسیحی قوم انہیں ووٹ دے گی جو ان کچی آبادیوں میں پانی بجلی گیس جیسی زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے ۔