
لاہور پولیس کا اشتہاری و عادی مجرمان اور عدالتی مفروران کے خلاف کریک ڈاؤن
رواں ماہ 1055اشتہاری مجرمان،1842عدالتی مفروران اور400عادی مجرمان گرفتار, کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے۔بلال صدیق کمیانہ
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): لاہور پولیس نے رواں ماہ اشتہاری و عادی مجرمان اور عدالتی مفروران کے خلاف کریک ڈاؤن میں 1055اشتہاری مجرمان،1842عدالتی مفروران اور400عادی مجرمان گرفتارکئے ہیں۔
یہ بات کیپٹل سٹی پولیس آفیسر بلال صدیق کمیانہ نے آج یہاں جاری اپنے بیان میں کہی۔انہوں نے کہا کہ کینٹ ڈویژن میں 236اشتہاری مجرمان،340عدالتی مفرور اور51عادی مجرمان کو گرفتار کیا گیاہے۔سول لائنز ڈویژن میں 75اشتہاری مجرمان،192عدالتی مفروراور18عادی مجرمان پکڑے گئے ہیں۔ سٹی ڈویژن میں 222اشتہاری مجرمان،773عدالتی مفرور اور 159عادی مجرمان حراست میں لئے گئے ہیں۔اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 167اشتہاری مجرمان،462عدالتی مفروران اور 85 عادی مجرمان پکڑے گئے ہیں۔ اسی طرح صدرڈویژن میں 208اشتہاری مجرمان،404عدالتی مفرور اور68عادی مجرمان اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 147اشتہاری مجرمان،271عدالتی مفرور اور19عادی مجرمان کو حراست میں لیا گیاہے۔
سی سی پی او لاہور نے ہدایت کی کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کروایا جائے اور شر پسند و قانون شکن عناصر سے سختی سے نمٹا جائے۔انہوں نے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت ہرگز نہیں،خلاف ورزی پرسخت ایکشن ہو گا۔بلال صدیق کمیانہ نے حساس علاقوں میں جاری سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی عمل کے دوران ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش، ہلڑ بازی، ہنگامہ آرائی اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں پر فوراََ قانونی کارروائی کی جائے گی۔