اسلام آباد پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): وفاقی محتسب اعجا ز احمد قر یشی نے کہا ہے کہ چیمبر آف کا مرس ہر معا شر ے میں اہم کردار ادا کر تا ہے۔ کا رو باری لوگوں کے مسا ئل کے حل کے لئے چیمبر آف کا مر س کا الگ سے ایک پور ٹل بنا یا جا ئے گا، جس پر آنے والی شکا یات اگر متعلقہ ادارے تیس روز میں حل نہیں کر یں گے تو وہ خود بخود وفاقی محتسب کو منتقل ہو جا ئیں گی اور ہم ان پر کارروائی کر یں گے۔ انہوں نے چیمبر کے لئے ایک فو کل پر سن متعین کر نے کا بھی اعلان کیا۔ وفاقی محتسب نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز اسلام آباد چیمبر آف کا مر س کے ایک وفدسے ملا قات کے دوران کیا۔وفد میں اسلام آباد چیمبر آف کا مرس کے صدر احسن ظفر بختا وری، سابق صدر ظفر بختا وری، نا ئب صدر انجینئر اظہر الاسلام، ملک ندیم ا ختر، چو ہد ری مقصودتا بش، راجہ محمد امتیاز عبا سی اور کرنل کا مران بیگ شامل تھے۔ وفاقی محتسب نے کہا کہ میر ی کو شش ہو تی ہے کہ پا کستان کے چیمبرز آف کامرس کے ساتھ رابطہ رہے۔چیمبر زکے ساتھ لا کھوں لوگوں کا روزگار وابستہ ہے۔ ہم ان کے مسا ئل تر جیحی بنیا دوں پر حل کر یں گے۔وفاقی محتسب نے کہا کہ آپ چیمبر کی ایک کمیٹی بنائیں جو ہمیں تحریر ی طور پر شکا یات سے آگاہ کر ے، ہم ان کی شکا یت کا بھی ازالہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی محتسب کے دروازے عوام کے لئے چو بیس گھنٹے کھلے ہیں، وہ وفاقی حکو مت کے اداروں کے خلا ف اپنی شکا یات کے ازالے کے لئے وفاقی محتسب سے رجو ع کر یں۔ انہوں نے مز ید کہاکہ وفاقی حکو مت کے تقر یباً200 ادارے اور محکمے ہما رے دائر ہ اختیار میں آ تے ہیں جن سے متعلق ایک لا کھ94 ہزار سے زائدشکا یات گزشتہ برس نمٹا ئی گئیں۔85فیصد سے زیا دہ فیصلوں پر عملد رآمد بھی ہوچکا ہے۔ وفاقی محتسب میں ہرشکا یت کا فیصلہ ساٹھ دن میں کیا جا رہا ہے، ہما رے ہاں کو ئی شکا یت زیرالتواء نہیں۔ وفاقی محتسب نے کہا کہ بز نس کمیونٹی کے حوالے سے چیمبر آف کا مر س ایک اہم ادارے کی حیثیت رکھتا ہے۔ قبل ازیں اسلام آباد چیمبر آف کا مرس کے وفد کے سر برا ہ احسن ظفر بختا وری نے میٹنگ کے دوران بتا یا کہ چیمبر کے آٹھ ہزار سے زیادہ ارکان ہیں جن کے ایف بی آر اور دیگر اداروں سے مسا ئل ہو تے ہیں۔ آپ ہما رے لئے ایک فو کل پرسن مقرر کر دیں جن سے ہم رابطہ کر سکیں۔ وفد کے ارکان نے وفاقی محتسب سے کہا کہ اگر بز نس کمیو نٹی کے مسا ئل حل ہو نے لگیں تو ملک معا شی طور پر بہت تر قی کر سکتا ہے۔ اس موقع پر چیمبر کے سابق صدر ظفر بختا وری اور دیگر ممبران نے بھی مختلف تجا ویز پیش کر تے ہو ئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلا یا اور عوامی آ گا ہی کے لئے چیمبر آف کا مرس میں وفاقی محتسب کو خطاب کی دعوت دی۔ وفاقی محتسب نے کہا کہ آپ بز نس کمیو نٹی کے علا وہ عام پبلک کی شکا یات بھی ہم تک پہنچا سکتے ہیں جن کے فوری ازالے کے لئے ہما رے22 علاقا ئی دفا تر اور شکا یات سنٹر پہلے سے مو جود ہیں، جن سے دور دراز کے علا قوں میں رہنے والے لوگ بھی استفا دہ کررہے ہیں۔ عنقر یب گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی علا قا ئی دفا تر کھول رہے ہیں۔ دور دراز قائم کئے گئے ان دفا تر سے عام لوگوں کو بہت فا ئدہ ہو تا ہے، ہما رے پا س 99 فیصد غر یب لوگ آ تے ہیں جو وکیلوں کے اخراجات بر داشت نہیں کر سکتے۔ وفاقی محتسب نے وفد کو یقین دلا یا کہ آ پ اپنی انفرا دی شکا یات ہما رے پا س بھیجیں ہم قانون کے مطا بق ان پر کا رروائی کر یں گے۔
With Product You Purchase
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur.
متعلقہ مضامین
بھی چیک کریں
Close