اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

8 فروری کو ن لیگ کو ووٹ دینے سے 9 مئی کے اندھیرے چھٹ جائیں گے

انہں نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوجدید بنایا دنیا کا بہتدین دانش سکول قائم کیا جنوبی پنجاب میں غریبوں کیلئے جدید موبائل ہسپتال بنائے جنوبی پنجاب میں نواز شریف کے ادوار میں اربوں روپے کے فنڈز خرچ کیے گئے

راجن پور پاکستان(نمائندہ جنوبی پنجاب وائس آف جرمنی):‌8 فروری کو ن لیگ کو ووٹ دینے سے 9 مئی کے اندھیرے چھٹ جائیں گے۔ حکومت میں آ کر جنوبی پنجاب کے ہر ضلع میں یونیورسٹی بنائیں گئے ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے راجن پور میں ایک بڑے انتخابی جلسے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ سیلاب کے ایام میں راجن پور کا چپہ چپہ پھرتا رہا ہوں۔14 سال پہلے سیلاب کی تباہی کے بڑےدلخراش مناظر تھے جولائی کے مہینے میں پورے علاقے میں تباہی پھیلی۔اتنا بڑا سیلاب پہلے نہیں دیکھا اور نہ ہی احسان جتانے آیا ہوں۔ نواز شریف کے حکم پر بحالی کا کام مکمل ہونے تک یہاں رہا۔انہں نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوجدید بنایا دنیا کا بہتدین دانش سکول قائم کیا جنوبی پنجاب میں غریبوں کیلئے جدید موبائل ہسپتال بنائے جنوبی پنجاب میں نواز شریف کے ادوار میں اربوں روپے کے فنڈز خرچ کیے گئے.
طیب اردگان ہسپتال ساڑھے تین ارب روپے سے مکمل کرایا پاکستان کا بہترین اور جدید ہسپتال ہے۔رحیم یار خان میں یونیورسٹی بنائی۔ 2008 سے لیکر 2018 جنوبی پنجاب میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا اس کے برعکس 2018 میں جنوبی پنجاب کا وزیر اعلی کا تعلق جنوبی پنجاب سے تھا جس کے پاس اربوں روپے کے فنڈز کے علاؤہ جادو ٹونا بھی تھا اس نے جنوبی پنجاب کی محرومیوں میں اضافہ کیا۔ نواز شریف کے دور سے ان کا موازنہ خود کر لیں۔ان کے دور میں جعلی کھاد مافیا نے زراعت کا بیڑا غرق کر دیا۔ لاکھوں بچے اور بچیوں کو لیب ٹاپ دیئے بولان اور راوی گاڑی اسکیم کیلئے قرضے دئیے۔انہوں نے اعلان کیا کہ اقتدارِ میں آکر راجن پور کو منی لاہور بناؤں گا جنوبی پنجاب کے ہر ضلع میں یونیورسٹی قائم کریں گئے۔ انہوں نےراجن پور میں زرعی اور آئی ٹی یونیورسٹی بنانے کا بھی اعلان کیا ۔انہوں نے کہا کہ راجن پور خواجہ فرید کا دیس ہے،دو رویہ راجن پور تا ڈی جی خان سڑک اور سوئی گیس دیں جدید ٹیکنالوجی دیں گئے جام پور کو ضلع بناؤ گا۔جلسہ کے میزبان
ڈاکٹر حفیظ الرحمن خان دریشک نے کہا کہ ن لیگ نے ہمشہ راجن پور سے محبتیں بانٹیں ہیں انہوں نے سوئی گیس ،ڈبل روڈ،جام پور کو ضلع اور کوٹ مٹھن فاضل پور کو تحصیل کادرجہ دینے،یونیورسٹی اور،چلڈرن ہسپتال کے قیام کا مطالبہ کیا،سردارشیر علی خان گورچانی نےکہا کہ راجن پور کے عوام شہباز شریف کے احسانات نہیں بھولیں گئے انہوں نے راجن پور کو10 کالج، نہریں دیں انہوں نے دانش سکول ۔جام پور کو ضلع اور انڈس ہائی وے بنانے کا مطالبہ کیا۔سردار ریاض محمود خان مزاری نے کہا کہ راجن پور ساؤتھ پنجاب کا پسماندہ ضلع ہے ،کچی کینال سے پانی دیا جائے،راج۔ پور کو امن دیا جائے تعلیم میں اسپیشل کوثہ،راجن پور کوٹ مٹھن سوئی گیس کا مطالبہ کیا ۔سردار اویس لغاری نے کہا کہ ن لیگ جنوبی پنجاب،سرائیکیوں اور بلوچوں کی خیر خواہ ہے۔ دس سال حکومت کرنے کے تحریک انصاف کے دعوے پورے نہ ہوئے اور حکومت ن لیگ ختم کرنے کے باوجود ن لیگ زندہ ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button