اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پنجاب پولیس شہروں کو آئی ٹی ٹیکنالوجی بیسڈ مانیٹرنگ سسٹم سے محفوظ بنانے کیلئے مقامی وسائل پر انحصار کر رہی ہے، آئی جی پنجاب

آئی جی پنجاب کا راولپنڈی، فیصل آباد، گوجرانوالہ سمیت 21 شہروں میں سیف سٹی کیمروں کی تنصیب کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ،

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس سیف سٹیز پراجیکٹ میں شامل ہونے والے نئے شہروں کو آئی ٹی ٹیکنالوجی بیسڈ مانیٹرنگ سسٹم سے محفوظ بنانے کیلئے مقامی وسائل پر انحصار کر رہی ہے، پائیدار، معیاری اور کم لاگت سی سی ٹی کیمرہ سسٹم سے غیر ملکی کمپنیوں کی اجارہ داری اور تاخیری حربوں سے نجات ملے گی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے شہروں کی سیف سٹی اتھارٹی مانیٹرنگ سسٹم پر منتقلی جلد از جلد یقینی بنائی جائے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے آج پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈ کوارٹرز میں اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں راولپنڈی، فیصل آباد، گوجرانوالہ سمیت 21 شہروں میں سیف سٹی کیمروں کی تنصیب کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ آئی جی پنجاب نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں پولنگ سٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے پلان کا جائزہ بھی لیا،آئی جی پنجاب نے کہاکہ لاہور سمیت مختلف اضلاع میں حساس پولنگ اسٹیشنز پر 23 ہزار کیمرے نصب کئے جائیں گے، سیف سٹیز اتھارٹی اور پی آئی ٹی بی مشترکہ طور پر کیمروں کی تنصیب کا کام کرے گی، ہر ضلع میں انتہائی حساس پولنگ سٹیشن پر 04 کیمرے نصب کئے جائیں گے، بیرونی حصہ کور کرنے کیلئے ایک کیمرہ،پولنگ اسٹیشنز کے اندر 03 کیمرے نصب کیے جائیں گے۔ اجلاس میں الیکشن سکیورٹی انتظامات کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور دیگر پیشہ ورانہ انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ایم ڈی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی احسن یونس، چیف آپریٹنگ آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ مستنصر فیروز،ایس ایس پی آپریشن کمانڈر رفعت بخاری، چیف ایڈمنسڑیشن آفیسر رانا شعیب محمود سمیت دیگر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button