کاروبار

ایس ایم تنویر کی زیر صدارت اجلاس میں درآمدی چینی کی ٹی سی پی کو باقی مانندہ اصل رقم کی ادائیگی کا فیصلہ

اس مقصد کے لئے فنڈز کے اجراء کے حوالے سے بنائی گئی وزارتی کمیٹی نے باقی مانندہ اصل رقم 18 کروڑ روپے کی ادائیگی کی منظوری دی

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر کی زیر صدارت محکمہ خوراک کے کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں سال 2020-21 اور سال 2021-22 کے دوران درآمدی چینی کی ٹریڈنگ کاپوریشن آف پاکستان کو ادائیگی کے امور کا جائزہ لیا گیا۔صوبائی وزراء اظفر علی ناصر، منصور قادر، سیکرٹری خوراک اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ اس مقصد کے لئے فنڈز کے اجراء کے حوالے سے بنائی گئی وزارتی کمیٹی نے باقی مانندہ اصل رقم 18 کروڑ روپے کی ادائیگی کی منظوری دی جبکہ کمیٹی نے مارک اپ کی ادائیگی کے لئے ٹی سی پی سے بات چیت کرنے کا فیصلہ کیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button