
مشرق وسطیٰ
”اللہ تعالی آپ کو وزیراعظم پاکستان بنائے اور آپ صدا بہار وزیراعظم رہیں“
چلڈرن ہسپتال کے دورے کے دوران بیمار بچی کے والد کی وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کو دعائیں
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): چلڈرن ہسپتال کے دورے کے دوران بیمار بچی کے والدنے وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کو دعائیں دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی آپ کو وزیراعظم پاکستان بنائے اور اللہ کرے کہ آپ صدا بہار وزیراعظم رہیں۔وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ بس دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔وزیراعلی محسن نقوی نے بیمار بچی کے والد سے سوال کیا کہ علاج کیسا ہورہا ہے؟جس پر بچی کے والد نے وزیراعلی محسن نقوی کو بتایا کہ علاج ٹھیک ہورہاہے۔ وزیراعلی محسن نقوی نے چلڈرن ہسپتال کی انتظامیہ کو بچی کے علاج معالجہ کے حوالے سے ہدایات جاری کیں