جنرل

فیڈرل گو رنمنٹ ایمپلا ئز ہا ؤ سنگ اتھا رٹی نے وفاقی محتسب کی سفا رشات پر عملد رآمد کر دیا

عوام الناس کو سہو لیات فرا ہم کر نا سر کا ری اداروں کی بنیا دی ذمہ داری ہے۔ اعجاز احمد قر یشی

پاکستان اسلام آباد(نمائندہ وائس آف جرمنی):وفاقی محتسب اعجا ز احمد قر یشی کی طرف سے فیڈرل گو رنمنٹ ایمپلا ئز ہا ؤ سنگ اتھا رٹی(ایف جی ای ایچ اے) کے خلاف شکا یات کا جا ئزہ لینے کے لئے بھیجی گئی معا ئنہ ٹیم کی تمام سفا رشات پر اتھا رٹی نے عملد رآمد کر کے وفاقی محتسب کو رپورٹ پیش کر دی ہے، جس پر وفاقی محتسب نے ہاؤ سنگ اتھا رٹی کی تحسین کر تے ہوئے کہا ہے کہ عوام النا س کو بہتر ین سہو لیا ت فرا ہم کر نا سر کا ری اداروں کی بنیا دی ذمہ داری ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی محتسب کی معا ئنہ ٹیم نے(ایف جی ای ایچ اے) کو ہدایت کی تھی کہ الا ٹیوں کی سنیا رٹی لسٹ اتھا رٹی کی ویب سا ئٹ پر لگا ئی جا ئے اور اسے ہر تیس دن بعد اپ ڈیٹ کیا جائے، وزٹرز کے لئے تمام ہدا یات انگر یزی کے سا تھ ساتھ اردو میں بھی نما یاں کر کے دفتر کے استقبا لیہ میں بل بورڈ ز پر آویزاں کی جا ئیں، مکا نات اور پلا ٹوں کی ٹرا نسفر پر لگا ئے گئے تمام اعتراضات سے د رخواست گزار کو زیا دہ سے زیا دہ تین دن کے اندر آگاہ کیا جائے، وزٹرز کی سہو لت کے لئے سہو لتی مرکز کو دو مز ید پر نٹرز فرا ہم کئے جا ئیں اور ریکارڈ روم میں عملے اور ریکارڈ کے تحفظ کے لئے آگ بجھانے والے آلات رکھے جا ئیں۔ فیڈرل گو رنمنٹ ایمپلا ئز ہا ؤ سنگ اتھارٹی کی انتظا میہ نے اپنے ایک خط کے ذریعے بتا یا ہے کہ وفاقی محتسب کی تمام سفا رشات پر عملدرآمد کر دیا گیا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button