صحت

جنرل ہسپتال میں 72کروڑروپے کی لاگت سے خریدی گئی جدید ایم آرآئی اور سی ٹی سکین مشینوں کاشاندار افتتاح کیا۔

پرنسپل امیرالدین میڈیکل کالج اورجنرل ہسپتال پروفیسرڈاکٹرسردارالفریدظفرنے نگران صوبائی وزیرصحت پروفیسرڈاکٹرجاویداکرم کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

پاکستان لاہور(نمائندہ وائس آف جرمنی): نگران صوبائی وزیرصحت پروفیسرڈاکٹرجاویداکرم نے جنرل ہسپتال میں 72کروڑروپے کی لاگت سے خریدی گئی جدید ایم آرآئی اور سی ٹی سکین مشینوں کاشاندار افتتاح کیا۔پرنسپل امیرالدین میڈیکل کالج اورجنرل ہسپتال پروفیسرڈاکٹرسردارالفریدظفرنے نگران صوبائی وزیرصحت پروفیسرڈاکٹرجاویداکرم کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔اس موقع پر ایم ایس جنرل ہسپتال پروفیسرڈاکٹرندرت اورپروفیسرآف ریڈیالوجی پروفیسر ڈاکٹر عظمی سمیت فیکلٹی ممبران کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔نگران صوبائی وزیرصحت پروفیسرڈاکٹرجاویداکرم نے ایم آراآئی اور سی ٹی سکین مشینوں کا معائنہ کیا اور معیار کا جائزہ لیا۔پروفیسرڈاکٹرسردارالفریدظفرنے اس حوالے سے نگران صوبائی وزیرصحت پروفیسرڈاکٹرجاویداکرم کو تفصیلی بریفنگ بھی دی۔نگران صوبائی وزیرصحت پروفیسرڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ آج جنرل ہسپتال کی تاریخ میں ایک سنہری باب رقم ہورہاہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب سیدمحسن نقوی کے ویژن کے مطابق جنرل ہسپتال لاہورمیں مریضوں کوجدید ایم آرآئی اور سی ٹی سکین مشینوں کا تحفہ دے دیاگیاہے۔پروفیسرڈاکٹرجاویداکرم۔ایم آرآئی اور سی ٹی سکین مشینوں میں زیادہ سے زیادہ سکین اور بہترین رزلٹ کی صلاحیت موجودہے۔پروفیسرڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ پنجاب کی نگران حکومت الحمداللہ سوسے زائد سرکاری ہسپتالوں میں 96ارب روپے کی لاگت سے ری ویمپنگ کر رہی ہے۔پنجاب کی نگران حکومت نے اللہ پاک کی خوشنودی کیلئے عوام کی نیک نیتی سے خدمت کی ہے۔انشاء اللہ عوام سیدمحسن نقوی کی نگران حکومت کو ہمیشہ اچھے الفاظ میں یادکرے گی۔صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم جنرل ہسپتال میں جدید ایم آرآئی اور سی ٹی سکین مشینوں کی پروسیسنگ میں خصوصی کاوش پر پرنسپل سردار الفریدظفراور ان کی ٹیم کومبارکباددی۔بعدازاں نگران صوبائی وزیرصحت پروفیسرڈاکٹرجاویداکرم نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب کی نگران حکومت اللہ کی عدالت میں سرخروہے۔ہر منصوبے کو دل و جان سے مکمل کروایاہے۔پنجاب کی عوام کیلئے آسانیاں پیداکرنے کی پوری کوشش کی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button