آغا سید حامد علی موسوی گروپ پنجاب کے سینئر نائب صدر سید قمر حسین نے قومی اسمبلی حلقہ 145 پپلز پارٹی کے نامزد امیدوار رانا عبدالرحمن خاں مکمل حمایت کا اعلان کردیا
رانا عبدالرحمن خاں نے کہا میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کی طرف سے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہوں
تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان آغا سید حامد علی موسوی گروپ پنجاب کے سینئر نائب صدر سید قمر حسین نقوی ڈسٹرکٹ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی اسمبلی حلقہ 145 پپلز پارٹی کے نامزد امیدوار رانا عبدالرحمن خاں مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حلقے میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے اراکین اور عقیدت مند و حلقہ احباب سب مل کر رانا عبدالرحمن خاں کا بھرپور ساتھ دیں ان کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں ان کی کامیابی سے نہ صرف علاقے کی پسماندگی اور محرومیوں کا خاتمہ ہو گا بلکہ بے علاقے میں ترقی و خوشحالی کا عمل تیز ہو گا اس موقع پر رانا عبدالرحمن خاں نے کہا میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کی طرف سے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہوں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی قیادت نے جس اعتماد کا اظہار کیا وہ میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں منتخب ہو کر علاقے کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے علاقے میں خدمت کی سیاست کی نہ ختم ہونے والی بنیاد رکھیں گےاس موقع پر سید آل رضا کاظمی، سید سعید حسین زیدی، سید شوکت عباس نقوی، پیپلز پارٹی کے صوبائی حلقہ 211 کے امیدوار مسعود مجید خان ڈاہا، پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر میر واثق، سید ارسلان حیدر شاہ ایڈووکیٹ، سید کرار حیدر شاہ بھی موجود تھے ۔